ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: محمڈن اسپورٹنگ کو شکست کا سامنا

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 2:01 PM IST

Updated : Sep 19, 2021, 7:54 PM IST

بھوانی پور ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-0 گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

calcutta-football-league-2021
calcutta-football-league-2021

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چند فٹبال اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیئر ڈویژن گروپ اے میں محمڈن اسپورٹنگ اور بھوانی پور ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں محمڈن اسپورٹنگ کو غیر متوقع آزمائش سے دو چار ہونا پڑا۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021

کھیل کے 12 ویں منٹ پر سورج منڈل نے گول کرکے بھوانی پور ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

ایک گول سے پچھڑنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی جدوجہد کرتی دکھائی دی لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

اس کے بعد 14 ویں منٹ میں نائجیریائی فٹبالر ہنری کیسکے نے گول کرکے بھوانی پور ایف سی کا اسکور 0-2 کر دیا جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہا۔

اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی بھوانی پور ایف سی نے کلکتہ فٹبال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

بھوانی پور ایف سی آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ یونائٹیڈ ایس سی، محمڈن اسپورٹنگ اور بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب سات سات پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے مقام پر ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2021, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.