ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے روہت اور ویراٹ باہر کیوں؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 5:02 PM IST

بی سی سی آئی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے اور تینوں فارمیٹس کے لیے مختلف کپتان کا اعلان کیا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو باہر رکھا گیا ہے۔ India tour of South Africa

Why Rohit and Virat out of ODI and T20 series against South Africa?
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے روہت اور ویراٹ باہر کیوں؟

نئی دہلی: بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوجائے گی۔ بی سی سی آئی نے اس دورے کے لیے بھرتی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اس نئے اسکواڈ میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں باہر رکھا گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی نے حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کافی زیادہ رنز بنائے تھے۔ جس کی وجہ سے انھیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما بھی بھی کافی رنز بنائے تھے اور پورے ٹورنامنٹ میں انھوں نے ٹیم کو تیز شروعات دی تھی جس کا فائدہ ٹیم کو پہنچتا تھا۔

ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کے باوجود ان دونوں کھلاڑیوں کا ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نام نہ ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ حیران کن ہے۔ جس کی وجہ سوشل میڈیا صارفین بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ لیکن اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ان دونوں کھلاڑیوں کا نام نہ ہونے کا فیصلہ بورڈ کا نہیں بلکہ ان کھلاڑیوں کا ہی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے ٹیم کے اعلان کے لیے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں نے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا مطالبہ کیا تھا جسے بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد اگلے سال ہونا ہے اور میڈیا رپوٹس کے مطابق بی سی سی آئی روہت شرما کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کمان سونپنا چاہتا ہے، لیکن روہت شرما اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس وقت ہاردک پانڈیا زخمی ہیں اس لیے سوریہ کمار یادو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ کے ایل راہل کو ون ڈے فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ اگر روہت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو روہت شرما ہی اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سنجیو سیمسن اور رجت پاٹیدار کو بھی ون ڈے کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ محمد شامی کا کھیلنا ان کی انجری پر منحصر ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگر شامی صحت یاب ہو گئے تو وہ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے اور رویندرا جڈیجہ کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ محمد سراج ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج ، مکیش کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا۔

ون ڈے اسکواڈ: کے ایل راہل (وکٹ کیپر/کپتان)، رتوراج گائیکواڈ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریس ائیر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل ، مکیش کمار، اویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک چاہر۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: سوریہ کمار یادو (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، تلک ورما، رنکو سنگھ، شریس ائیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر۔

  • بھارت جنوبی افریقہ دورے کا شیڈول

ٹی ٹوئنٹی کا شیڈول

  • 10 دسمبر، رات 9:30 بجے، کنگس میڈ، ڈربن
  • 12 دسمبر، رات 9:30 بجے، سینٹ جارج پارک
  • 14 دسمبر، رات 9:30 بجے، جوہانسبرگ

ونڈے کا شیڈول

  • 17 دسمبر، دوپہر 1:30 بجے، نیو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ
  • 19 دسمبر، شام 4:30 بجے، سینٹ جارج پارک، گکبارہا
  • 21 دسمبر، شام 4:30 بجے، بولانڈ پارک، پارل

ٹیسٹ کا شیڈول

  • پہلا ٹسیٹ 26 تا 30 دسمبر، دوپہر 1:30 بجے، سپر اسپورٹ پارک، سینچورین
  • دوسرا ٹیسٹ 3 تا 7 جنوری، دوپہر 2:00 بجے، نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.