ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ 188 رنوں پر سمٹی، آسٹریلیا کے 59 رنوں پر دو وکٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 3:23 PM IST

Aus vs WI Test ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے 188 رنوں کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رن بنا لئے ہیں۔ عثمان خواجہ 30 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ 188 رنوں پر سمٹ گئی،آسٹریلیا کے 59 رنوں پر دو وکٹ

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا نے پیٹ کمنز اور ہجیل ووڈ کی شاندار بالنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن 188 رنوں پر آل آوٹ کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 188 رنوں کے جواب میں میزبان آسٹریلیا کی پہلی اننگ کی شروعات توقع کے مطابق نہیں رہی اور 25 رنوں کے مجموعی اسکور پر 12 رن بناکر شمر جوزف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔شمیر جوزف کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا وکٹ تھا۔اس کے بعد شمر جوزف نے مارنوس لبو شنگے کو 10 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دیکھائی۔

آسڑیلیا نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رن بنا لئے ہیں۔سلامی بلےباز عثام خواجہ 30 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ان کے ساتھ کیمرن گرین ناٹ آوٹ ہیں۔میزبان ٹیم آسٹریلیا اب بھی 129 رنوں کے خسارے میں ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف کو دو وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم62.1 اوورز میں 188 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرک میکنزی 50 رن اور شمر جوزف 36 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور جوس ہجیل ووڈ کو چار۔چار ملے ۔اس کے علاوہ میشل اسٹارک اور نیتتھن لیون کو ایک ایک ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.