ETV Bharat / sports

Pakistan Super League عثمان خان نے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنائی

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 10:33 AM IST

Updated : Mar 12, 2023, 2:09 PM IST

ملتان سلطان کے اوپنر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخی اننگز کھیلی ہے۔ عثمان خان نے ملتان سلطان کے ہی کھلاڑی ریلی روسو کا ریکارڈ 24 گھنٹے کے اندر توڑ دیا۔ عثمان خان نے صرف 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ Usman Khan Fastest Century

عثمان خان نے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنائی
عثمان خان نے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنائی

نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اتوار کو ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ ملتان سلطان نے یہ میچ 9 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں ملتان کے اوپنر عثمان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان نے اننگز میں 12 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ ان کی زبردست بیٹنگ کے باعث ملتان سلطان نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ عثمان خان کے بلے سے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری نکلی۔ عثمان نے صرف 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ پی ایس ایل کا 28واں میچ تاریخ میں درج ہو گیا۔ عثمان نے ریلی روسو کے حال ہی میں بنایا گیا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ریلی نے 10 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنائی۔ لیکن ان کا یہ ریکارڈ جلد ہی ٹوٹ ہو گیا۔

اس سے قبل بھی ریلی روسو نے تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔ 2020 کے پی ایس ایل سیزن میں ریلی روسو نے 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے یہ سنچری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنائی۔ وہیں جیسن رائے پی ایس ایل میں 44 گیندوں پر سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ رائے نے یہ کارنامہ 8 مارچ 2023 کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کیا۔ جیسن کے علاوہ ہیری بروک نے 19 فروری 2022 کو لاہور میں 48 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Shaheen Afridi Breaks Bat شاہین آفریدی نے مچائی تباہی، پہلے بلے باز کا بیٹ توڑا اور پھر اڑا دیا اسٹمپ

ملتان سلطان کے لیے عثمان خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے شاندار آغاز کیا اور 157 رنز کی شراکت داری کی۔ رضوان نے 29 گیندیں کھیل کر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ ملتان نے مقررہ اوورز میں 262 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز ہی بنا سکی۔ کوئٹہ کے عمر یوسف نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے بھی 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

Last Updated : Mar 12, 2023, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.