ETV Bharat / sports

پاکستان سُپر لیگ کے دوبارہ شروع ہونے کی توقع

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:22 PM IST

کھلاڑیوں اور اسسٹنٹ اسٹاف کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ درمیان میں ہی روکا گیا پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا بقیہ سیشن جون میں پھر سے شروع ہوگا۔

PSL 2021
PSL 2021

پاکستان سُپر لیگ کو ایک بار پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ سیشن کے شروع ہونے سے قبل 23 مئی کو ایک ہفتہ کا کوارنٹائن پیریڈ ہوگا جس کے بعد متعینہ پروٹوکال کے تحت میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے دو متبادل تیار کیے ہیں۔ پہلے متبادل کی بات کریں تو اس میں 6 جون سے مقابلے شروع ہوں گے اور ہر روز ڈبل ہیڈر مقابلے کھیلے جائیں گے اور 20 جون کو فائنل میچ ہوگا جبکہ دوسرے متبادل کے حساب سے 2 جون سے مقابلے شروع ہوں گے اور ہر روز ایک میچ کھیلا جائے گا اور20 جون کو فائنل مقابلہ ہوگا۔ فرنچائزیز بھی اسی متبادل کو ترجیح دے رہی ہیں۔

پہلے متبادل کے حساب سے دس روز میں 16 مقابلے کھیلے جائیں گے جس کے بعد دو دنوں میں فائنل سمیت تین پلے آف مقابلے ہوں گے۔ دوسرے متبادل میں 13 دنوں میں 16 میچ کھیلے جائیں گے۔

حالانکہ فی الحال وقت اور کوارنٹائن پریڈ کے تعلق سے تبادلہ خیال جاری ہے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ جلد ہی اس پر حتمی فیصلہ کرے گا۔

پی سی بی اور مختلف فرنچائزیز کے درمیان گزشتہ دنوں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور سبھی فریقین نے ڈھائی مہینے کے اندر کراچی میں ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہونے کے تعلق سے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.