ETV Bharat / sports

پی ایس ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کی جانچ کرے گا میڈیکل پینل

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 10:30 AM IST

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران چھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے سبب پی ایس ایل ٹورنامنٹ جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا اور وائرس پھیلنے سے متعلق تحقیقات کے لیے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ میڈیکل پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو وائرس کے پھیلنے کے اسباب تلاش کرے گا۔

پی ایس ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کی جانچ کرے گا میڈیکل پینل
پی ایس ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کی جانچ کرے گا میڈیکل پینل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی۔20 ٹورنامینٹ کوکورونا وائرس پھیلنے کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اتنی زیادہ احتیاطوں کے باوجود اور بائیو سیکیور ببل پروٹوکولز کے نفاذ کے بعد بھی وائرس کیوں پھیلا اور کھلاڑی متاثر ہوتے گئے۔ مختلف جانب سے سوالات اٹھنے اور جانچ کے مطالبہ کے بعد پی سی بی اور متعلقہ انتظامیہ نے ایک میڈیکل پینل تشکیل دیا ہے۔ مذکورہ پینل وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمیٰ محمد عباس پر مشتمل ہے۔

پی ایس ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کی جانچ کرے گا میڈیکل پینل
پی ایس ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کی جانچ کرے گا میڈیکل پینل

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ میڈیکل پینل بائیو سیکیور ببل پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لے گا اور کہاں کہاں خامیاں پائی گئی ہیں اس کی نشاندہی کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین کو پیش کرے گا۔ بورڈ کے مطابق یہ ڈیڈ لائن حتمی ہے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کی صحت سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں اور اس ضمن میں مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ اس سے قبل زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کروا چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سیزن کے 9 ٹورنامنٹس میں اس کا عملی مظاہرہ بھی تمام لوگ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کے باعث بورڈ نے پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے تھے۔ جس کے سبب دوسری جانب پی سی بی شعبہ طب کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے اسی لیے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سہیل نے پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل ڈیزائن کیا تھا اور وہ اس حوالے سے تنقید کی زد میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.