ETV Bharat / sports

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 11:33 AM IST

پاکستان سُپر لیگ 6 کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی کو اچھے مظاہرہ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست
لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

پاکستان کے شہر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان سُوپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔ اتوار کی رات کھیلے گئے واحد میچ میں کراچی کنگز نے شرجیل خان اور محمد نبی کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 186 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 187 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست
لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کا 187 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز سے دوسری پوزیشن بھی چھین لی اور اس طرح پی ایس ایل سیزن 5 کی رنراپ ٹیم نے چھٹے ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے میں دفاعی چمپیئن کراچی کنگز سے حساب برابر کردیا اور میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست
لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 54 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بین ڈنک نے 57 اور ڈیوڈ ویسا نے 31رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایت اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست
لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

اس سے قبل کراچی کنگز کی جانب سے جہاں شرجیل خان نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی، وہیں دوسری جانب محمد نبی نے 35 گیندوں پر تیز رفتار 57 رنز بنائے۔ جب کہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں لی، احمد دانیال، حارث رؤف، ڈیوڈ ویسا اور سمِت پٹیل نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست
لاہور قلندرز نے دفاعی چمپیئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے دی شکست

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر اور جوڈینلی، محمد عامر کے پہلے ہی اوورز میں پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ بھی 15 رنز بناکر وقاص مقصود کا شکار بن گئے۔ تیسری وکٹ پر اوپنر فخر زمان نے بین ڈنک کے ساتھ مل کر 119 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی،152 کے اسکور پر فخر کرسٹیان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 54 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس موقع پر میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، لاہور قلندرز کو 16گیندوں پر 35رنز درکار تھے، ایسے میں دیوڈ ویسا نے 9 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور میچ 4 گیندوں قبل ہی ختم کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.