ETV Bharat / sports

دھونی کی پانچ یادگار اننگز

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 8:06 PM IST

دھونی کی پانچ یادگار اننگز
دھونی کی پانچ یادگار اننگز

دھونی کو عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی مواقع پر بھارت کے لیے بہت سی اہم اور یادگار اننگز کھیلی ہیں۔ ان ہی اننگز کی آج ہم یادیں تازہ کرتے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی، بھارتی کرکٹ کا وہ نام جس نے ٹیم انڈیا کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

دھونی نے 15 سال سے زائد عرصے تک بھارت کے لیے کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ آئی سی سی رینکنگ میں کئی برسوں تک ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز رہے ہیں۔

دھونی کو عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی میچوں میں اہم اننگز کھیلی ہیں۔ جن میں سے پانچ بہترین، یادگار اور اہم اننگز درج ذیل ہیں۔

  • سنہ 2005: پاکستان کے خلاف 148 رنز

اپنی پہلی چار ون ڈے اننگز میں ناکام ہونے کے بعد دھونی نے وشاکھاپٹنم میں پاکستان کے خلاف میچ میں محض 123 گیندوں میں 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔ دھونی کی اس دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بھارت نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 356 رنز بنائے تھے اور آسانی سے 58 رنز سے میچ جیت لیا۔

عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
  • سنہ 2005: سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 183 رنز

سنہ 2005 میں ہی جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دھونی نے اپنے کریئر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے کمار سنگاکارا کی سنچری کی بدولت 298 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارت نے دھونی کے 145 گیندوں میں 183 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔ دھونی نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔

عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
  • سنہ 2007: جنوبی افریقہ کے خلاف 139 رنز

سنہ 2007 میں 'ایشیاء الیون' کے لیے کھیلتے ہوئے دھونی نے 97 گیندوں پر 139 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز کے دوران دھونی نے 15 چوکے اور 5 چھکے لگائے تھے۔ دھونی کی اننگز کی بدولت ایشیا الیون نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
  • سنہ 2011: ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف 91 رن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میچ میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے تھے۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 275 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم سچن اور سہواگ کی وکٹیں جلدی گر جانے کے بعد دباؤ میں آگئی تھی جس کے بعد گوتم گمبھیر کی 97 رنز کی اننگز نے بھارت کو ٹریک پر لا دیا تھا لیکن ایم ایس دھونی نے اپنی آتشی اننگز سے میچ فِنیش کیا۔ دھونی کی ناٹ آؤٹ 91 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے یہ میچ جیت کر ورلڈ چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر
عالمی کرکٹ کا بہترین فینیشر

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جس انداز سے دھونی نے چھکا لگا کر بھارت کو ورلڈ چیمپیئن بنایا تھا کرکٹ شائقین شاید ہی اسے بھول سکیں گے۔

  • سنہ 2013: آسٹریلیا کے خلاف 224 رن

سنہ 2013-2012 سیزن میں 'بارڈر گاوسکر ٹرافی' کے پہلے میچ میں دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف 265 گیندوں میں 24 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی اور واحد ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.