ETV Bharat / sports

گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 7:36 PM IST

Shubman Gill to lead Gujarat Titans in IPL 2024
گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا

گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے ممبئی انڈینز میں جانے کی وجہ سے شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ شبمن گل نے کہا کہ ایک بار انڈین پریمیئر لیگ کی چیمپئن رہنے والی گجرات ٹائٹنز کا کپتان بننے پر فخر ہے۔ Gujarat Titans in IPL 2024

نئی دہلی: گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ گجرات فرنچائز کے باضابطہ اعلان کے مطابق شبھمن گل آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ گل پہلی بار آئی پی ایل میں کسی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ گجرات ٹائٹنز کی کپتانی ملنے پر گل نے کہا کہ مجھے گجرات ٹائٹنز کی کپتانی سنبھالنے پر خوشی اور فخر ہے اور اتنی اچھی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مجھ پر اعتماد کرنے پر فرنچائز کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو غیر معمولی سیزن رہے ہیں اور میں کرکٹ کے اپنے دلچسپ برانڈ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ واضح رہے کہ اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینس میں چلے گئے تھے۔ ممبئی نے 15 کروڑ روپے میں ہاردک کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی تجارت کی تھی۔ آئی پی ایل 2024 کے لیے نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔

گجرات کے ریٹین کھلاڑی: ابھینو سدرنگانی، بی سائی سدرشن، درشن نالکنڈے، ڈیوڈ ملر، جینت یادو، جوشوا لٹل، کین ولیمسن، میتھیو ویڈ، محمد شامی، موہت شرما، نور احمد، آر سائی کشور، راہل تیوتیا، راشد خان، شبھمن گل (کپتان)، وجے شنکر، ریدھیمان ساہا

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.