ETV Bharat / sports

افغانستان بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو شیوم دوبے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 2:43 PM IST

Shivam Dube Player of the Series شیوم دوبے نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ شیوم نے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوفانی اننگز کھیلی تھی۔

Shivam Dube becomes Player of the Series
افغانستان بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو شیوم دوبے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شیوم دوبے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ اس کے باوجود سیریز میں شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ شیوم نے افغانستان کے خلاف پہلے دو میچوں میں طوفانی بلے بازی کرکے 2 نصف سنچریاں بنائیں اور گیند کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شیوم دوبے نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 9 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کیا اور پھر 40 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 60 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارت کو 6 وکٹوں سے میچ جیتانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شیوم دوبے نے پہلے گیند سے 3 اوور میں 36 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کیے اور پھر 32 گیندوں پر 5 چوکے اور 4 چھکوں کے ساتھ ناٹ آوٹ 63 رنز کی اننگز کھیلی، اس اننگز نے بھی بھارت کو افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں شیوم صرف ایک رنز ہی بنا سکے اور گیندبازی میں 2 اوورز میں 25 رنز خرچ کر دیے۔ اس سیریز میں شیوم دوبے نے پاور پلے کے بعد بھی گیند بازی کی اور پھر آخری اووروں میں بھی بولنگ کی اور بلے سے ان کی کارکردگی شاندار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.