ETV Bharat / sports

IPL 2022 45th Match: دہلی پر سنسنی خیز جیت، لکھنؤ دوسرے نمبر پر پہنچا

author img

By

Published : May 2, 2022, 11:05 AM IST

IPL 2022 45th Match
IPL 2022 45th Match

لکھنؤ نے دہلی پر سنسنی خیز جیت حاصل کرلی ہے، اس طرح لکھنؤ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لکھنؤ نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد دہلی کے چیلنج کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 189 رن پر روک دیا۔ دس میچوں میں لکھنؤ کی یہ ساتویں جیت تھی اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے قریب پہنچ گیا ہے۔ محسن کو ان کی شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ Sensational Win Over Delhi, Lucknow Reached Second

ممبئی: کپتان لوکیش راہل (77) اور دیپک ہڈا (52) کی عمدہ نصف سنچریوں اوران کے درمیان 95 رنوں کی شراکت اور محسن خان (16 رن پر 4 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلز کو آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کو چھ رنوں سے شکست Super Giants won by 6 runs دے کر سنسنی خیز جیت حاصل کی اور ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ Sensational Win Over Delhi, Lucknow Reached Second

لکھنؤ نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد دہلی کے چیلنج کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 189 رن پر روک دیا۔ دس میچوں میں لکھنؤ کی یہ ساتویں جیت تھی اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے قریب پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب دہلی کو نو میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

قبل ازیں لکھنؤ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ راہل نے 51 گیندوں پر 77 رن میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے جب کہ ہڈا نے 34 گیندوں پر 52 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راہل اور ہڈا نے دوسرے وکٹ کے لیے 95 رنوں کی شراکت داری کی۔ مارکس اسٹوئنس نے ناقابل شکست 17 اور کرونال پانڈیا نے ناٹ آوٹ نو رنز بنائے۔ دہلی کے لیے شاردل ٹھاکر نے 40 رنز دے کر تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ لکھنؤ کے اسکور میں 13 وائیڈز سمیت 17 اضافی رنوں کا اہم کردار رہا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دونوں سلامی بلے بازوں کو 13 رن تک گنوادیا۔ پرتھوی شا پانچ اور ڈیوڈ وارنر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ مارش نے کپتان رشبھ پنت کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 60 رنوں کی شراکت کی۔ پنت 30 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 44 رنز بنانے کے بعد محسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

روومین پاول نے 21 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے لیکن دہلی رن ریٹ کے لحاظ سے پیچھے ہوتی جارہی تھی۔ دہلی کو آخری اوور میں 21 رنز درکار تھے لیکن آخر میں دہلی ہدف سے دور رہ گئی۔ اکشر پٹیل 24 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محسن کو ان کی شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ محسن نے وارنر، پنت، پاول اور شاردل ٹھاکر کی وکٹیں لیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.