ETV Bharat / sports

روہت شرما کو اپنی ٹیم پر فخر ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:09 PM IST

روہت شرما کو اپنی ٹیم پر فخر ہے
روہت شرما کو اپنی ٹیم پر فخر ہے

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ خطابی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ Rohit Sharma Reaction

احمد آباد: روہت شرما نے آج یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کہاکہ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس طرح ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ ہم 20-30 رنز کی کمی سے رہ گئے۔ جب راہل اور وراٹ 25 اوور کے قریب بیٹنگ کر رہے تھے، تو ہم نے سوچا کہ اسکور 270 سے 280 تک ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے شروع میں تین وکٹیں لینے کے بعد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہیڈ اور لابوشین نے میچ کو ہماری ٹیم سے چھین لیا۔ پچ انڈر لائٹس بعد میں بلے بازی کے لیے اچھی ہو گی۔ ہم پچ کا بہانہ بناسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے اسکوربورڈ پر قابل دفاع اسکور لائق بلے بازی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ فائنل میں شکست سے بھارتی شائقین کے دل ٹوٹ گئے

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے آخری میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا کیونکہ وہ دن ہمارا نہیں تھا۔

وراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن کوہلی کی مایوسی صاف دکھائی دے رہی تھی۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر سچن تیندولکر اور بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ ٹریوس ہیڈ کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.