ETV Bharat / sports

IPL 2023 دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا، شاستری

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 4:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سابق کوچ روی شاستری نے مہندر سنگھ دوھنی کی اچھی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دھونی نے پچ کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد اسپنروں کا اچھے سے استعمال کر کے جیت اپنے نام کیا۔

ممبئی: ہندوستان کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے ممبئی انڈینس کے خلاف چنئی سپر کنگز کی جیت کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچ کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد اسپنروں کا مناسب استعمال کیا۔ آئی پی ایل کے سرکاری ٹی وی براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات چیے کرتے ہوئے شاستری نے کہا، 'دھونی نے ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کے خلاف (مچل) سینٹنر اور (رویندرا) جدیجا کا بہترین استعمال کیا۔' وہ جانتے تھے کہ اس طرح کی پچوں پر یہ دونوں پاسا پلٹ سکتے ہیں اور اسی لیے ان پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔'

چنئی نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی اور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے زوردار شروعات کی۔ ممبئی نے روہت شرما کا وکٹ گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 61 رن جوڑے جس کے بعد کپتان دھونی نے گیند اسپنروں کے حوالے کر دی۔ جڈیجا-سینٹنر کی جوڑی دھونی کی توقعات پر پوری اتری، آٹھ اووروں میں 48 رن کے عوض پانچ وکٹیں لے کر ممبئی کو 20 اووروں میں 157 رن پر روک کر دیا۔سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا کہ "جڈیجہ اپنے کپتان کی طرح بالکل نڈر ہیں۔ ان کا (کیمرون) گرین کا کیچ ناممکن کو ممکن بنانے جیسا تھا۔ آپ اس کھلاڑی کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے۔'

چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے ہربھجن سنگھ نے گاوسکر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، 'رویندرا جڈیجہ حقیقی معنوں میں ایک سپر ہیرو ہیں۔ وہ گیند یا بلے سے کسی بھی وقت میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں کر سکتے ہیں۔"ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے پہلے ہی اوور میں ڈیون کونوے کا وکٹ گنوا دیا، لیکن ممبئی کی طرف سے آنے والے اجنکیا رہانے نے چنئی کے لیے ڈیبیو کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 61 رن بنائے۔ رہانے نے اس اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے اور چنئی کو مضبوط اسکور تک لے جا کر ممبئی کی شکست کو تقریباً یقینی بنا دیا۔ ہربھجن نے رہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، 'رہانے کی اس اننگز کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ اننگز برسوں تک یاد رکھی جائے گی کیونکہ رہانے نے اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ہم سب ان کے بلے بازی کے انداز کو بھول گئے تھے۔" لیکن انہوں نے ہمیں اپنی صلاحیت کی یاد دلا دی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.