ETV Bharat / sports

پی ایس ایل 6: کون بنے گا چیمپیئن، پشاور یا ملتان؟

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:22 PM IST

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا نیا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین خطابی مقابلے میں ہوگا۔

pakistan super league 2021
pakistan super league 2021

پاکستان سُپر لیگ(pakistan super league) کا ایک اور سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس کا فائنل مقابلہ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل فائنل میں کیا ملتان سلطانز(multan sultans) پہلی بار ٹائٹل جیت پائیں گے یا پشاور زلمی(peshawar zalmi) کے حصے میں پی ایس ایل کی دوسری ٹرافی آئے گی؟ اس سوال کا جواب آج مل جائے گا۔

بات اگر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے مابین مقابلوں کی کریں تو ملتان سلطانز کو اس میں برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپر 8 میچز ہوچکے ہیں جس میں پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں جس میں ایک میں سلطانز تو دوسرے میں زلمی نے بازی ماری اور اب فیصلہ کن معرکہ فائنل میچ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث پی ایس ایل 6 کو منسوخ کرنا پڑا تھا تاہم کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزیز نے اسے دوبارہ شروع کیا اور پاکستان کے بجائے بقیہ میچز یو اے ای میں ہوئے۔

پی ایس ایل 6 میں کُل 34 میچز تھے جن میں سے 14 میچز پاکستان میں ہوئے لیکن کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے گئے لیکن وہاں بھی شائقین کے بغیر ہی میچوں کا انعقاد ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.