ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 شائقین کے ساتھ بدسلوک پر پی سی بی کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 1:00 PM IST

PCB to lodge protest to ICC after crowd trouble in Sharjah
شائقین کے ساتھ بدسلوک پر پی سی بی کا احتجاج

پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجہ نے کہاکہ پی سی بی ایشیا کپ 2022 پاکستان شائقین کے ساتھ بدسلوکی پر احتجاج درج کرانے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھے گا۔ PCB to Lodge Protest to ICC after Crowd Trouble in Sharjah

شارجہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے کہاکہ بورڈ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ 2022 میں افغانستان اور پاکستان کے میچ کے بعد شائقین کے ساتھ بدسلوکی پر احتجاج درج کرانے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھے گا۔ PCB to Lodge Protest to ICC after Crowd Trouble in Sharjah

در اصل ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ آخری اوور میں پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شکست کے ساتھ افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست سے افغانستان کے شائقین میں شدید مایوسی دیکھی گئی۔ Clashes erupt between fans of Afghanistan and Pakistan

پاکستان کی جیت سے پاکستانی شائقین بہت خوش نظر آئے، جب کہ افغان شائقین کو یہ خوشی برداشت نہیں ہوئی اور غصے میں آگئے۔ اسٹیڈیم میں ہی افغان شائقین نے غصے میں آکر توڑ پھوڑ شروع کردی اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہیں میچ کے دوران بھی پاکستان کے آصف علی اور فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ آؤٹ ہونے کے بعد آصف بیٹ اٹھاتے نظر آئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، پاکستان کے حسن علی اور امپائرز کے درمیان بحث ہوئی اور معاملہ ٹھنڈا ہوا۔ بعد ازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین نے بدتمیزی کی۔ واقعے کے بعد شارجہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے متعدد شائقین کو حراست میں لے لیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بات ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.