ETV Bharat / sports

Pakistan Vs West Indies پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 7:43 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان
پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

لاہور:میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا تھی تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہونے کی وجہ سے سیریز کرنے پر مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنےکا خواہاں ہے، پی ایس ایل کی ونڈو کے لیے کرکٹ بورڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی کھیلےجانے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ مؤقف کی تائید کی ہے تاہم اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی سے نمٹانے پر بھی زور دیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے بارے میں آگاہ کیا، جسے پی سی بی نے اپنے اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تعطل کا حل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pakistan Cricket Board پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا لہٰذا اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایک درمیانی راستے کے طور پر یہ ماڈل تجویز کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.