ETV Bharat / sports

Pakistan vs England 1st Test پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز درکار

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 1:14 PM IST

Pakistan vs England 1st Test Day 5: pakistan need 174 runs
پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 76 اوورز میں 174 رنز درکار ہے۔ Pakistan vs England 1st Test

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے۔ لنچ بریک تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ پانچویں دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے ہوا۔ تاہم امام الحق 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں۔ اس طرح راولپنڈی ٹیسٹ اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ Pakistan vs England 1st Test, Pakistan Need 174 Run

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح سے مہمان ٹیم کو 78 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، جب کہ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی، اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسری اننگز میں پہلی اننگز کے سنچری میکر بین ڈکٹ پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد انگلش کھلاڑی اولی پوپ بھی صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے جب کہ زیک کرولی 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بلے باز عبداللہ شفیق صرف 6 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 20 رنز تھا۔ جب کہ 20 کے اسکور پر ہی اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، بابر اعظم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4 رنز بنا کر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 80 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں دونوں اوپنرز اور کپتان بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں پر 499 رنز بنائے تھے۔ چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز آغا سلمان اور زاہد محمود نے کیا، آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ نسیم شاہ 15 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم 579 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کی سنچریوں کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 657 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 برس بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، جہاں اس سے قبل انگلینڈ نے سنہ 2005 کے دورہ پاکستان کے دوران آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.