ETV Bharat / sports

Pakistan vs Australia ODIs: پاکستان اور آسٹریلیا درمیان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 9:52 PM IST

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی جو 29 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا، اسے اب کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔Pak vs Aus ODIs and T20I moved from Rawalpindi to Lahore amid political tension

پاکستان اور آسٹریلیا درمیان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
پاکستان اور آسٹریلیا درمیان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی

امید کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے محدود اووروں کے مقابلہ کی سیریز کو راول پنڈی سے لاہور منتقلThe Series Moved from Rawalpindi to Lahore کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے داخلی امور کے وزیر نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کرکے گزشتہ ہفتہ چل رہے واقعات پر سرکاری طورپر مہر لگا دی۔یہ قدم پاکستان میں جاری سیاسی مسئلہ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو اگلے ہفتہ عدم اعتما دتحریک کا سامنا کرنا ہے۔ اسی کے سبب حکمراں پارٹی پی ٹی آئی اور اپوزیشن پی ڈی ایم نے اپنی اپنی حمایت میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اسلام آباد لانے کا وعدہ کیا ہے۔

حکمراں پارٹی نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 27مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے کیلئے دس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیکر آئے گی۔ یہ چوک اس ہوٹل سے صرف دو کلومیٹر کی دوری پر ہے جہاں ٹیموں کو ٹھہرنا ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنے کارکنوں اور عوام سے یوم پاکستان (23مارچ) کو اسلام آباد کی طرف سے ایک لمبا جلوس نکالنے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Babar Azam Surpasses Virat Kohli: بابر اعظم نے تاریخی اننگ میں کئی ریکارڈز بنائے

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کو بالترتیب 29 مارچ، 31 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرنی تھی۔ اس دوران سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوں گی۔ مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ابتدا میں ٹرانسفر کرنے سے غیر مطمئن تھے، لیکن اب حالات نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.