ETV Bharat / sports

World Cup Qualifiers 2023 عمان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر الٹ پھیر کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 10:31 AM IST

ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے چوتھے میچ میں عمان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ عمان کا اگلا مقابلہ 21 جون کو یو اے ای سے ہوگا۔ Oman Beat Ireland

عمان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر الٹ پھیر کیا
عمان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر الٹ پھیر کیا

بلاوایو: کشیپ پرجاپتی (72)، ذیشان مقصود (59) اور عاقب الیاس (52) کی نصف سنچریوں کی بدولت عمان نے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں پیر کو الٹ پھیر کرتے ہوئے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے عمان کے سامنے 282 رنز کا ہدف رکھا جسے عالمی درجہ بندی میں 18 نمبر پر موجود عمان نے 48.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اوپنر کشیپ نے چھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 74 گیندوں پر 72 رنز بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ جتندر سنگھ کی صورت میں عمان کا پہلا وکٹ صرف نو رنز پر گرنے کے بعد کشیپ اور عاقب نے دوسرے وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

عمان نے آئرلینڈ کے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب 48.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے کشیپ پرجاپتی نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کپتان ذیشان مقصود نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ محمد ندیم نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ اومان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ اس سے قبل عمان کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے جارج ڈوکریل نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔ عمان کا اگلا مقابلہ 21 جون کو یو اے ای سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Ashes Test Series آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.