ETV Bharat / sports

NZ vs SA 2nd Test: مچل، گرینڈہوم کی شراکت نے نیوزی لینڈ کو سنبھالا

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 8:24 PM IST

آل راؤنڈر ڈیرل مچل (29) اور کولن ڈی گرینڈہوم (54) کی شراکت نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز نیوزی لینڈ کو سنبھال لیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے ہوئی 66 رنز کی اہم شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے 45 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 157رنز بنائے۔Mitchell, Grandhomme Partnership Took over New Zealand

مچل، گرینڈہوم کی شراکت نے نیوزی لینڈ کو سنبھالا
مچل، گرینڈہوم کی شراکت نے نیوزی لینڈ کو سنبھالا

جنوبی افریقہ South Africa کے تین وکٹ پر 238 کے اسکور پر آج کے دن کا کھیل شروع ہوا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار بولنگ دیکھنے کو ملی۔ نیل ویگنر، میٹ ہنری اور کائل جیمیسن کی خطرناک باؤلنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ صرف 126 رنز کا اضافہ کر سکا اور 133 اوورز میں 364 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔

ویگنر نے 31 اوورز میں 102 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، ہنری نے تین، جیمیسن نے دو اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لیا۔ تاہم نیوزی لینڈ بلے بازی میں پست ہوگیا۔

کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن کی خطرناک گیندبازی کے آگے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کے پانچوں بلے باز محض 91 کے اسکور کے اندر پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران ڈیرل مچل اور کولن گرینڈہوم نے نیوزی لینڈ کوسنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے حکمت عملی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اننگ کو آگے بڑھایا اور دن کے اختتام تک مزید وکٹ نہیں گرنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Pro Kabaddi Final 2022: دبنگ دہلی نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا

مچل نے 78 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29، جبکہ گرینڈہوم نے 61 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگ کھیلی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.