ETV Bharat / sports

Muralidharan: سری لنکائی بالر مرلی دھرن 21 ویں صدی کے عظیم گیند باز

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 12:08 PM IST

متھیا مرلی دھرن 21ویں صدی کے عظیم گیند باز قرار دیئے گئے ہیں، وہ ٹسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لینے والے دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں۔

سری لنکا: مرلی دھرن 21 ویں صدی کے عظیم گیند باز
سری لنکا: مرلی دھرن 21 ویں صدی کے عظیم گیند باز

ممبئی: سری لنکا کے آف اسپنر متھیا مرلی دھرن 21 ویں صدی کے عظیم گیند باز قرار دیئے گئے ہیں، وہ ٹسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لینے والے دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں۔

اس کا اعلان اتوار کو ایجس بال میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے دن چائے کے وقفہ کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل کل دوسرے دن بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) اکیسویں صدی کے سب سے بڑے بلے باز قرار دیے گئے۔

بھارت کے معروف اسپورٹس براڈ کاسٹر ’اسٹار اسپورٹس‘ نے ٹسٹ کرکٹ میں اکیسویں صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا انوکھا اقدام شروع کیا تاکہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل ٹسٹ کرکٹ میں تاریخی لمحات منایا جاسکے۔

اس اقدام کے پیچھے اسٹار اسپورٹس کا مقصد پوری دنیا کے تجربہ کار کرکٹرز سے لے کر سینئر اسپورٹس صحافیوں، براڈ کاسٹرس، شماریات دانوں، تجزیہ کاروں، اینکرز تک کی پوری کرکیٹنگ برادری کو اکٹھا کرنا تھا۔

اسٹار اسپورٹس کی جانب سے چار کیٹیگریز۔ بیٹسمین، بالر، آل راؤنڈر اور کپتان میں سے ایک ایک عظیم کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے لئے بلے باز کیٹیگری میں سچن تندولکر، اسٹیون اسمتھ، کمار سنگاکارا، جیک کیلس، بالر زمرے میں متھیا مرلی دھرن، شین وارن، ڈیل اسٹین، گلن میک گراتھ، آل راؤنڈر زمرے میں جیک کیلس، بین اسٹوکس، اینڈریو فلنٹاف، روی چندرن اشون اور کپتان کے زمرے میں اسٹیو وا، گریم اسمتھ، رکی پونٹنگ، وراٹ کوہلی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.