ETV Bharat / sports

PSL 2023 پشاور زلمی کو شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں داخل

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 6:51 AM IST

پاکستان سپر لیگ 2023 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوا۔ اس میچ میں لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ Lahore Qalandars Beat Peshawar Zalmi

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ ملتان سلطانز پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ پشاور زلمی نے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اس کے بعد 172 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے ہدف 7 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا اور فائنل میں بھی اپنی جگہ بنا لی۔

پشاور زلمی کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 54 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ وہیں راجاپکشے نے 18 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے دو دو وکٹ جبکہ شاہین آفریسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 172 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی۔ لاہور کی جانب سے اوپنر مرزا بیگ نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 28، سکندر رزا نے 23 اور کپتان شاہین آفریدی نے 11 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Peshawar Zalmi beat Islamabad United بابر کی ٹیم نے شاداب کی ٹیم کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایلیمینیٹر راؤنڈ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دی تھی اور فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اب 18 مارچ کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل ٹائٹل کے لیے مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ لاہور کے گدافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ بتا دیں کہ لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملطان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.