ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جے شاہ

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 3:23 PM IST

بھارتی ٹیم ایشیاء کپ 2023 کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے بتایا کہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا۔ Jay Shah confirms India won't travel to Pakistan for Asia Cup 2023

Jay Shah confirms India won't travel to Pakistan for Asia Cup 2023
بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جے شاہ

ممبئی: بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے بتا ہے۔ ویسے شاہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا میچ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2023 میں ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے۔ اس سے قبل یہ ایسی خبریں موصول ہورہی تھی کہ بھارتی ٹیم 2023 میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان جا سکتی ہے۔ تاہم آج بی سی سی آءی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہاکہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ Jay Shah confirms India won't travel to Pakistan for Asia Cup 2023

ممبئی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی ٹورنامنٹ کو اگلے سال منتقل کرنے پر غور کرے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے کہا، "ایشیا کپ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی جائے گی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے"۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان نے سال 2012-13 سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلا ہے۔ رواں برس کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دو بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں، جس میں بھارت نے ایک میچ جیتا اور پاکستان نے ایک میچ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.