ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز کا ٹائٹنز کو 188 رنز کا ہدف

author img

By

Published : May 24, 2022, 10:53 PM IST

راجستھان رائلز کا ٹائٹنز کو 188 رنز کا ہدف
راجستھان رائلز کا ٹائٹنز کو 188 رنز کا ہدف

بٹلر نے کی 12 چوکے اور دو چھکے کی بدولت راجستھان رائلز نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 188 کا اسکور کھڑا کردیا۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs

کولکاتا: فارم میں چل رہے جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف چھ وکٹ پر 188 رن بنائے۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹلر نے 56 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بٹلر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 700 رنز مکمل کرتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 718 کرلی ہے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 26 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 11 اضافی رنز بشمول 10 وائیڈز نے بھی راجستھان کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs

مزید پڑھیں:

راجستھان کی اننگز کو دو حصوں میں پرکھا جاسکتا ہے۔ پہلا حصہ جہاں گیند بٹلر کے بلے سے نہیں لگ رہی تھی۔ اس دوران پہلے سنجو سیمسن اور پھر دیو دت پڈیکل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور ٹیم پر دباؤ بننے نہیں دیا۔ اس کے بعد جب بٹلر کا بیٹ چلا تو گیندیں باؤنڈری لائن سے باہر جاتی نظر آئی۔ اپنے پرانے حریف راشد کو احتیاط سے کھیلنے کے علاوہ باقی تمام گیند بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ 56 گیندوں پر 89 رنز بناکر بٹلر نے بتایا کہ اورنج کیپ ان کے سر پر کیوں براجمان ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.