ETV Bharat / sports

IPL 2023 ممبئی انڈینز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور، جیت کے ارادے سے اتریں گی دونوں ٹیمیں

author img

By

Published : May 9, 2023, 3:00 PM IST

Updated : May 9, 2023, 5:15 PM IST

آئی پی ایل 2023 کا 54واں میچ آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل میں بنگلور 6ویں نمبر جبکہ ممبئی آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ Mumbai Indians vs Royal Challengers Bangalore

ممبئی انڈینز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور، جیت کے ارادے سے اتریں گی دونوں ٹیمیں
ممبئی انڈینز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور، جیت کے ارادے سے اتریں گی دونوں ٹیمیں

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے۔ بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے سے ہونے والے اس میچ میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور ایک دوسرے کو ہرا کر پلے آف کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن رن ایوریج کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور ممبئی انڈینز پر بھاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ممبئی انڈینز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے مشکلات سے دوچار ممبئی انڈینز کی ٹیم کا مقابلہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ جہاں ممبئی انڈینز نے کھیلے گئے زیادہ تر میچز جیتے ہیں۔

ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری 6 میچوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس گراؤنڈ پر رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف ایک جیت ملی ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان گزشتہ 6 میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ممبئی انڈینز کو رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں 5 بار شکست ہوئی ہے اور ممبئی کو صرف ایک جیت ملی ہے۔ ایسے میں ممبئی انڈینس کی ٹیم آج ہوم گراؤنڈ کا کتنا فائدہ اٹھاتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کل 31 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں آر سی بی نے 14 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ممبئی انڈینز نے 17 میچوں میں آر سی بی کو شکست دی ہے۔ اس طرح مجموعی ریکارڈ میں ممبئی انڈینس رائل چیلنجرز بنگلور پر بھاری ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی اوپنر جوڑی اچھی فارم میں نظر آرہی ہے۔ آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس اب تک 10 میچوں میں 511 رنز بنائے ہیں اور اورنج کیپ میں ان کے سر پر ہے۔

Last Updated : May 9, 2023, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.