ETV Bharat / sports

IPL 2023 چنئی اور لکھنؤ کے درمیان میچ بارش کی نذر

author img

By

Published : May 3, 2023, 8:31 PM IST

چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور لکھنؤ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوور میں 125 رنز بنائے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے کوئی میچ نہ ہوسکا اور امپائرز کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان بدھ کو یہاں بارش کی وجہ سے میچ رد ہو گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم نے 19.2 اوور میں سات وکٹوں پر 125 رنز بنائے جب بارش کی وجہ سے پچ کو کوور کردیا گیا تھا۔ آن فیلڈ امپائر انیل چودھری اور نکھل پٹوردھن نے وقفے وقفے سے بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے شام 6.54 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ لکھنؤ اور چنئی کو جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

لکھنؤ صرف 44 رنز پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد جدوجہد کی حالت میں تھا لیکن آیوش بدونی نے صرف 33 گیندوں پر 59 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ بدونی نے اپنی 33 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔چنئی کی جانب سے معین علی، مہیش تھکشنا اور متیشا پاتھیرانا نے لکھنؤ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پلیئنگ الیون میں واپس آنے والے دیپک چاہر مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 41 رنز دیے۔ یکم مئی کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف یہاں کھیلے گئے میچ میں چوٹ کی وجہ سے کے ایل راہل کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد کرونل پانڈیا کو کپتانی سونپی گئی تھی۔ وہیں جے دیو اودنکٹ بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ منن ووہرا اور کرن شرما کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.