ETV Bharat / sports

KKR VS Rajasthan Royals یشسوی جیسوال کی شاندار بلے بازی، راجستھان نے کولکاتہ کو نو وکٹوں سے شکست دیا

author img

By

Published : May 11, 2023, 9:39 PM IST

Updated : May 11, 2023, 11:01 PM IST

آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوا جس میں راجستھان نے کولکاتہ کو شرمناک شکست دیا۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے جاری
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے جاری

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) راجستھان روئلز کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ جیسوال نے ناٹ آؤٹ 98 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے پانچ چھکے اور بارہ چوکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے نھی ناٹ آؤٹ 48 رنز نبائے۔ 2023 کے 57ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز مدمقابل ہوئیں۔ یہ میچ پلے آف کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ اس میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جسے راجستھان نے محض ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پاور پلے میں ہی اوپنرز کی وکٹیں گنوا دئے۔کے کے آر کو پہلا جھٹکا جیسن رائے کی شکل میں لگا۔ ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر جیسن رائے ہیٹمائر نے کیچ لے کر پویلین بھایجا۔ اس کے بعد ٹرینچ بولٹ نے گرباز کو سندیپ شرما کے ہاتھوں کیچ کروا کر ایک اور جھٹکا دیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان نتیش رانا اور وینکٹیش ایر کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ رانا 22 رنز بنا کر یوزویندر چہل کے ہاتھوں ہیٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نتیش رانا کی وکٹ کے ساتھ ہی چہل آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

77 رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد کولکاتہ کی اننگز سنبھل نہیں سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ اس کے نتیجے میں وہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 149 رنز ہی بنا سکی۔ کولکاتہ کی طرف سے صرف وینکٹیش ایر ہی بڑی اننگز کھیل سکے۔ وینکٹیش نے 42 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ راجستھان کی جانب سے یوزویندر چہل نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : May 11, 2023, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.