ETV Bharat / sports

Kolkata Knight Riders New Captain کے کے آر نے کپتان کے نام کا اعلان کیا، نتیش رانا ہوں گے نئے کپتان

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 7:41 PM IST

شریاس ائیر کی غیر موجودگی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 2023 کے لیے نیا کپتان مل گیا ہے۔ کے کے آر نے خود 16ویں سیزن کے لیے کپتان کے نام کا اعلان کیا ہے۔ Kolkata Knight Riders announce Nitish Rana as new captain for IPL 2023

Kolkata Knight Riders announce Nitish Rana as new captain for IPL 2023
کے کے آر نے کپتان کے نام کا اعلان کیا

نئی دہلی: آئی پی ایل کا 16ویں سیزن 31 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ تمام 10 ٹیمیں اس لیگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ کرکٹ شائقین کو اس بات انتظار تھا کہ شریاس ایئر کے زخمی ہونے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس عہدے کے لیے کئی سٹار کھلاڑیوں کے نام زیر بحث تھے۔ لیکن اب کے کے آر نے خود اس سیزن کے لیے کپتان کے نام کا اعلان کیا ہے۔

بتادیں کہ شریاس ائیر کمر کی چوٹ کی وجہ سے اس سیزن کے بیشتر میچوں سے باہر رہیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں کے کے آر کو ایک کپتان کی ضرورت تھی۔ کے کے آر نے یہ ذمہ داری نوجوان بلے باز نتیش رانا کو سونپی ہے۔ ائیر کی غیر موجودگی میں نتیش اس سیزن میں KKR کی قیادت کریں گے۔ شریاس ایئر کی چوٹ KKR کے لیے درد سر بنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نتیش رانا پہلی بار آئی پی ایل میں کسی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ نتیش رانا کو KKR نے ممبئی انڈینس سے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے KKR ٹیم کے لیے 91 میچوں میں 2181 رنز بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 87 رنز ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں انہوں نے KKR ٹیم کے لیے 14 میچوں میں 361 رنز بنائے۔

وہیں شریاس ائیر کو کمر کی انجری کا مسئلہ ہے، انہیں سرجری کرانی ہوگی۔ اس وجہ سے وہ 4 سے 5 ماہ تک کرکٹ کے میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔ خبریں یہ بھی ہے کہ وہ آئی پی ایل 2023 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ کے اوول میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی میں کے کے آر کی ٹیم نے انہیں 12.25 کروڑ روپے میں خریدا۔ انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے 14 میچوں میں 401 رنز بنائے۔

مزیدپڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.