ETV Bharat / sports

IPL2023 راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:36 PM IST

Updated : Apr 5, 2023, 10:29 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے 16 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز نے کے درمیان مقابلہ ہے۔ پہلا میچ جیتنے کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ IPL2023

Rajasthan Royals opt to bowl against Punjab Kings
راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

نئی دہلی: کپتان شیکھر دھون کے ناقابل شکست 86 اور اوپنر پربھسمرن کے 60 رنز کی بدولت پنجاب کنگز نے 4 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ آئی پی ایل 2023 میں آج کا واحد میچ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان گوہاٹی کے برسپارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں جیت چکی ہیں۔ پنجاب کنگز نے ڈی ایل ایس اصول کے تحت کولکاتا کے خلاف میچ 7 رنز سے جیتا، جب کہ راجستھان کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 72 رنز سے جیتی ہے۔ راجستھان ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں یاشاسوی جیسوال اور جوس بٹلر کے ساتھ ساتھ کپتان سنجو سیمسن نے بھی حیدرآباد کے خلاف شاندار نصف سنچری کھیلی۔ دوسری جانب پنجاب کنگز کے ارشدیپ سنگھ نے اپنی تیز گیند بازی سے کولکاتا کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیے۔ دونوں ٹیمیں اپنے آپ میں متوازن ہیں جس کی وجہ سے دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے میچ میں راجستھان کی ٹیم نے سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے دی تھی۔ راجستھان رائلز کے 203 رنز کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم صرف 131 رنز بنا سکی اور راجسھتان رائلز نے 72 رنز کی بڑی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ پنجاب کی بات کریں تو انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب کی ٹیم: شیکھر دھون (کپتان)، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، بھانوکا راجا پاکسا، جیتیش شرما، شاہ رخ خان، سیم کرن، سکندر رضا، ناتھن ایلس، ہرپریت برار، راہل چاہر، ارشدیپ سنگھ۔

راجستھان رائلز: یاشاسوی جیسوال، جوس بٹلر، دیو دت پاڈیکل، سنجو سیمسن (c&wk)، شمرون ہٹمائر ، ریان پیراگ، جیسن ہولڈر، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، کے ایم آصف، یوزویندر چہل۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 5, 2023, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.