ETV Bharat / sports

IPL Qualifier 2 بارش سے متاثرہ میچ میں ممبئی نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 8:10 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینس اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آج ہونے والے دوسرے کوالیفائر میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ ٹاس جیتنے کے بعد ممبئی انڈینس نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

گجرات-ممبئی میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر
گجرات-ممبئی میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر

احمد آباد: نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کرو یا مرو کے میچ میں بارش رکاوٹ بن کر آئی، حالانکہ بارش تھم گئی اور گراؤنڈ نے عملے مے گراؤنڈ کو خشک کر دیا۔ جس کے بعد ٹاں ہوا۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔

گجرات کی ٹیم اس گراؤنڈ پر آٹھ میں سے پانچ میچ جیت چکی ہے، جس میں 25 اپریل کو ممبئی کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔ مقابلوں میں گجرات نے ممبئی کو دو بار شکست دی ہے جبکہ روہت کی ٹیم ایک بار جیت چکی ہے۔

وسری طرف، روہت شرما کی ممبئی انڈینز، ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے شکست دینے کے بعد پراعتماد نظرآرہی ہے اور وہ گجرات کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹے ٹائٹل کی طرف گامزن ہے۔
گجرات کی ٹیم پہلے کوالیفائر میں بھلے ہی چنئی کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوسکی، لیکن نریندر مودی اسٹیڈیم میں انہیں ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ پانڈیا کے کھلاڑیوں نے اس گراؤنڈ پر آٹھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں، جس میں 25 اپریل کو ممبئی کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔ آمنے سامنے کے میچوں میں گجرات نے ممبئی کو دو بار شکست دی ہے جبکہ روہت کی ٹیم ایک بار جیتی ہے۔


اس گراؤنڈ پر گجرات کے اوپنر شبمن گل کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔ انہوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 10 اننگز میں 55.66 کی اوسط سے 501 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:GT vs MI Second Qualifier گجرات کی ٹیم پہلے کوالیفائر کی غلطیوں سے سیکھنا چاہے گی

اس کے علاوہ گجرات کے معروف تیز گیند باز محمد شامی نے بھی اس گراؤنڈ پر 11 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی بہترین آئی پی ایل کارکردگی (دہلی کیپٹلز، 11 رنز، 4 وکٹ) بھی ہوم گراؤنڈ پر آئی ہے۔ان دو باصلاحیت ہندوستانیوں کے علاوہ، گجرات میں ایسے میچ ونر بھی ہیں جو موقع ملنے پر ممبئی کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کر سکتے ہیں۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.