ETV Bharat / sports

IPL 2023 لکھنؤ نے ممبئی کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا

author img

By

Published : May 16, 2023, 7:17 PM IST

Updated : May 16, 2023, 9:42 PM IST

Mumbai Indians opt to bowl against Lucknow Super Giants
ممبئی انڈیئز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

ممبئی انڈیئز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 ربز بنائے۔ IPL 2023

لکھنؤ: آئی پی ایل2023 کے 63ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہے۔ ممبئی انڈیئز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 ربز بنائے اور جیت کے لیے ممبئی انڈیئز کو 178 رنز کا ہدف دیا۔ دونوں ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانے کی دہلیز پر کھڑی ہیں۔ اس میچ کو جیتنے والی ٹیم کا پلے آف میں پہنچنا تقریبا طے سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم کے لیے ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنانا مشکل ہو گا۔

لکھنؤ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ لکھنؤ نے 12 میں سے چھ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ہے۔ لکھنؤ کے 13 پوائنٹس ہیں۔ یہ میچ جیتنے پر لکھنؤ 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے یا دوسرے نمبر پر آپہنچ جائے گی اور ٹیم کے لیے پلے آف کے دروازے کھل جائیں گے۔ ساتھ ہی یہاں ہارنے کے بعد لکھنؤ کے لیے پلے آف کے دروازے تقریباً بند ہو جائیں گے۔ لکھنؤ نے پہلے پانچ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اگلے سات میچوں میں وہ صرف تین میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

ممبئی انڈینس کے لیے سیزن کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا، لیکن بعد میں ٹیم نے واپسی کی۔ ممبئی نے 12 میں سے سات میچ جیتے ہیں اور 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس میچ کو جیتنے پر ممبئی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائے گی اور ممبئی کا پلے آف میں پہنچا تقریباً یقینی ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کی ٹیم کے ہارنے پر پلے آف کی راہ مشکل ہو جائے گی۔ ممبئی کو پہلے سات میچوں میں سے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اگلے پانچ میں سے چار میچ جیت کر ٹیم پلے آف کی دوڑ میں شامل رہی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :May 16, 2023, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.