ETV Bharat / sports

Sunrisers Hyderabad vs Chennai Super Kings: سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 3:32 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کا 17واں میچ سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ Sunrisers Hyderabad vs Chennai Super Kings

Sunrisers Hyderabad vs Chennai Super Kings
Sunrisers Hyderabad vs Chennai Super Kings

چنئی سُپر کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کے لیے آج کا میچ کافی اہم ہے کیوں کہ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں اور آج کے میچ میں وہ اپنا کھاتہ کھولنے کوشش کریں گی، سیزن میں لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد چنئی سُپر کنگز کے لیے یہ سخت مقابلہ ہوگا۔ چنئی، آئی پی ایل 2022 میں ابھی تک ایک بھی جیت حاصل نہیں کر سکی ہے جبکہ حیدر آباد کو بھی اپنی پہلی جیت کی تلاش ہوگی۔ IPL Live Score

چنئی سُپر کنگز اسکواڈ: رویندر جڈیجہ(کپتان)، رابن اُتھپا، رتوراج گائیکواڑ، معین علی، امباتی رائیڈو، شیوم دوبے، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ڈوین براوو، کرس جارڈن، مہیش تھیکشنا، مکیش چودھری

سن رائزرز حیدرآباد اسکواڈ: کین ولیمسن(کپتان)، ابھیشیک شرما، راہل تریپاٹھی، ایڈن مارکرم، نکولس پوران (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، واشنگٹن سندر، بھونیشور کمار، مارکو جانسن، عمران ملک، ٹی نٹراجن

آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرس حیدرآباد اب تک کی کارکردگی: رواں سیزن میں حیدرآباد ٹیم کی آخری دو میچوں میں کوئی خاص کارکردگی نہیں رہی۔ ٹیم کی جانب سے کوئی بڑی شراکت داری کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی جانب سے اسٹرائیک دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔ دونوں میچوں میں بولرز کا اکانومی ریٹ کافی زیادہ رہا۔ صرف بھویشور کمار ہی اپنی کفایتی گیند بازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ دیگر گیند باز 10 رنز فی اوور سے زیادہ کی اکانومی کے ساتھ کھیلے۔ کوئی بھی گیند باز کم از کم تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس سیزن میں سن رائزرس حیدر آباد کی مجموعی کارکردگی نارمل یا اس سے بھی کم درجہ کی معلوم ہوتی ہے۔ ایسے میں ٹیم کی جانب سے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آیا۔ بیٹنگ آرڈر اور بولنگ اسٹائل پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

آئی پی ایل 2022 میں سُپر کنگز کی اب تک کی کارکردگی: چنئی سُپر کنگز کو لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی لیکن پھر بھی ٹیم جیت حاصل نہ کر سکی ہے۔ نئے کپتان کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی تو بہتر رہی ہے لیکن وہ میچ جیتنے سے ابھی بھی محروم ہیں۔ گزشتہ میچ میں ایم ایس دھونی نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو آگے بڑھایا تھا لیکن ان کی یہ محنت رائیگاں چلی گئی تھی۔ اس سیزن میں باؤلر اپنے کپتان کے ساتھ اچھا کھیلے۔ براوو جیسے کھلاڑی نے کم اکانومی کے ساتھ بولنگ کی اور وکٹیں لیں۔ جب کہ اس سیزن میں زیادہ تر بولرز نے تین سے زیادہ وکٹیں نہیں لیں۔ کچھ نئے کھلاڑیوں کا اکانومی ریٹ 15 رنز فی اوور تک ہے۔ Sunrisers Hyderabad vs Chennai Super Kings

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.