ETV Bharat / sports

IPL 2022: لکھنؤ اور بنگلور کے درمیان بالادستی کی جنگ

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 1:58 PM IST

lucknow supergiants vs royal challengers bangalore
lucknow supergiants vs royal challengers bangalore

فتح کے رتھ پر سوار لکھنؤ سُپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور آج ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ Lucknow Super Giants vs Royal Challengers Bangalore

ممبئی: لکھنؤ سُپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور آج ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل اس وقت شاندار فارم میں چل رہے ہیں جب کہ دنیش کارتک آر سی بی کی جانب سے ایک نئے کردار میں نظر آ رہے ہیں اور آج ایک بار پھر ایل راہُل اور کوئنٹن ڈی کاک کے بلے اور دنیش کارتک کی دھواں دھار فارم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لکھنؤ نے پچھلے میچ میں ممبئی انڈینز کو اور آر سی بی نے آخری میچ میں دہلی کیپٹلز کو شکست دی ہے۔ دونوں کے چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں اور آج ان کا مقصد جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ IPL Match Preview

لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل
لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل

آر سی بی کو لکھنؤ کے خلاف اپنی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ کپتان فاف ڈو پلیسس پہلے میچ کے بعد سے نہیں چل پا رہے ہیں اور اوپنر انوج راوت بھی مسلسل فارم میں نہیں ہیں جبکہ وراٹ کوہلی کا بیٹ بھی خاموش ہے اور اچھی فارم میں نظر آنے کے باوجود وہ بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں۔ میکسویل کے آنے سے بیٹنگ مضبوط ہوئی ہے۔ اس آسٹریلوی آل راؤنڈر نے دہلی کے خلاف 34 گیندوں میں 55 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دنیش کارتک ٹیم کے لیے اپنے طور پر میچ جِتا رہے ہیں اور انہوں نے ایک فنشر کا کردار ادا کیا ہے۔

اس سیزن میں وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی ٹیم میں واپسی کی کوشش کرنے والے کارتک نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بنیاد پر آر سی بی لیگ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ فور میں ہے۔ اس کے علاوہ انجینئر سے کرکٹر بنے شہباز احمد نے بھی اپنی بیٹنگ سے متاثر کیا ہے جبکہ گیند بازی میں جوش ہیزل ووڈ نے دہلی کے خلاف شاندار اسپیل سے میچ کا رخ بدل دیا تھا اور آسٹریلوی تیز گیند باز فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ سب کی نظریں سری لنکا کے لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا پر ہوں گی جب کہ ڈیتھ اوورز کے ماہر ہرشل پٹیل بھی اپنی کارکردگی سے چھاپ چھوڑنے کی کشش کریں گے۔

دوسری جانب لکھنؤ سُپر جائنٹس کے کپتان راہُل نے 235 رنز بنائے ہیں اور وہ شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے خلاف سنچری بنائی اور سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں راجستھان رائلز کے جوز بٹلر سے پیچھے ہیں۔ ڈی کاک بھی اچھے فارم میں ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑی آیوش بدونی، دیپک ہُڈا اور کرونال پانڈیا بڑی اننگز کی امید ہوگی۔ جیسن ہولڈر اور مارکس اسٹوئنس نے ٹیم کو تقویت دی۔ سب کی نظریں تیز گیند باز اویش خان اور اسپنر روی بشنوئی پر بھی ہوں گی۔

لکھنؤ سُپر جائنٹس ٹیم: لوکیش راہُل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، منیش پانڈے، دیپک ہُڈا، کرونال پانڈیا، ایون لیوس، مارکس اسٹوائنس، جیسن ہولڈر، اینڈریو ٹائی، کائل میئرز، اویش خان، دشمنتھ چمیرا، روی بشنوئی، آیوش بدونی، منن ووہرا، کرشنپا گوتم، شہباز ندیم، انکت راجپوت، مینک یادو، محسن خان اور کرن شرما۔

رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم: فاف ڈوپلیسس(کپتان)، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، دنیش کارتک، جوش ہیزل ووڈ، شہباز احمد، انوج راوت، آکاش دیپ، مہیپال لومرور، فن ایلن، شرفین ردرفورڈ، جیسن بیرنفورڈ سویش پربھودیسائی، چاما ملند، انِیشور گوتم، کرن شرما، ڈیوڈ ولی، رجت پاٹیدار اور سدھارتھ کول۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.