ETV Bharat / sports

IPL 2022: چنئی سُپر کنگز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Apr 3, 2022, 7:31 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کا 11واں میچ چنئی سُپر کنگز اور پنجاب کنگز کے مابین ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں چنئی سُپر کنگز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Indian Premier League

CSK vs PBKS
CSK vs PBKS

آئی پی ایل میں آج لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز رواں سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی جب کہ پنجاب کنگز جیت کی پٹری پر لوٹنے کی کوشش کرے گی۔ چنئی اپنے گزشتہ دونوں میچ ہار گئی ہے اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چنئی سُپر کنگز لیگ میں اپنے افتتاحی دو میچ مسلسل ہاری ہو، دوسری جانب پنجاب کنگز نے اپنے پہلے میچ میں رائل چیلیجرز کے خلاف 205 رنوں کا بڑا ہدف حاصل کر کے شاندار جیت درج کی تھی لیکن دوسرے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف وہ محض 137 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم تب بھی اس کے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن گیند باز اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کا آغاز نئے کپتان کی قیادت خراب رہا اور وہ اپنے دونوں افتتاحی میچ ہار گئی ہے۔ لیگ کے پہلے میچ میں اسے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ اپنے دوسرے میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف چنئی کے گیند باز 210 رنز کے بڑے اسکور کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ میچ میں چنئی کے بلے بازوں نے تو بہترین کھیل پیش کیا تھا لیکن گیند بازوں نے مایوس کن کارکردگی کی تھی جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور بنانے کے بعد بھی جیت حاصل نہیں کر سکی تھی۔

چنئی سُپر کنگز اسکواڈ: رویندر جڈیجہ(کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، رابن اتھپا، معین علی، امباتی رائیڈو، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، ڈوین براوو، کرس جارڈن، ڈوین پریٹوریس، مکیش چودھری

پنجاب کنگز اسکواڈ: مینک اگروال (کپتان)، شیکھر دھون، بھانوکا راجا پکسا (وکٹ کیپر)، لیام لیونگ اسٹون، شاہ رخ خان، جیتیش شرما، اوڈین اسمتھ، ارشدیپ سنگھ، کگیسو رباڈا، راہل چہر، ویبھو اروڑہ

Last Updated : Apr 3, 2022, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.