ETV Bharat / sports

IPL 2022: چنئی سُپر کنگز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 7:11 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 7:48 PM IST

آئی پی ایل کا 33واں میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں چنئی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Mumbai Indians vs Chennai Super Kings

Mumbai Indians vs Chennai Super Kings
Mumbai Indians vs Chennai Super Kings

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے کیوں کہ آج کے میچ میں شکست کسی بھی ٹیم کے لیے پلے آف میں داخلے کے امکانات کو مزید معدوم کر دے گی کیوں کی دونوں ٹیمیں 6، 6 میچ کھیل چکی ہیں جس میں چنئی کو ایک میچ میں جیت ملی ہے جبکہ ممبئی ابھی بھی ایک جیت کی تلاش میں ہے اور اگر آج ممبئی ہار گئی تو اس کا پلے آف میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں، ابھی تک ہوچکے 14 آئی پی ایل ایڈیشنز میں سے ممبئی نے پانچ اور چنئی نے چار مرتبہ خطاب اپنے نام کیا ہے لیکن رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں جد و جہد کرتی نظر آرہی ہیں، چنئی سُپر کنگز نے ابھی تک 6 میچ کھیلے ہیں جس میں اسے محض ایک میچ میں جیت ملی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں 9ویں نمبر پر ہے جبکہ سب سے زیادہ 5 بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی ممبئی انڈینز نے 6 میچ کھیلے ہیں اور تمام میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام پر ہے۔ IPL Toss Report

ممبئی انڈینز (پلیئنگ الیون): روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ڈیوالڈ بریوس، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سمس، ریتک شوکِن، ریلی میریڈیتھ، جے دیو انادکٹ، جسپریت بمراہ

چنئی سپر کنگز (پلیئنگ الیون): رویندر جڈیجہ (کپتان)، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، شیوم دوبے، ڈوین پریٹوریس، ڈوین براوو، مچل سینٹنر، مہیش تھیکشانا، مکیش چودھری

ممبئی انڈینز لگاتار چھ شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہونے کے دہانے پر آج چنئی سُپر کنگز کے خلاف جیت درج کرکے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کرے گی۔ پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی نے اس سیزن میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے اور اگر وہ آج ہارتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ دوسری جانب دفاعی چیمپیئن چنئی کی پوزیشن بھی اچھی نہیں ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے براجمان ممبئی انڈینز سے صرف ایک مقام اوپر ہے۔ چنئی سُپر کنگز بھی چھ میں سے پانچ میچ ہار چکی ہے اور آج کے میچ میں شکست اسے بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑا کر دے گی۔ ممبئی کے لیے سب سے بڑی پریشانی کپتان روہت شرما کا فارم ہے جنہوں نے چھ میچوں میں صرف 114 رنز بنائے ہیں۔ اگر ممبئی کو ہدف کا تعاقب کرنا ہے یا پہلے کھیلتے ہوئے بڑا اسکور بنانا ہے تو روہت کو بڑی اننگز کھیلنی ہوگی۔

اس کے علاوہ نوجوان بلے باز ایشان کشن بھی اپنی 15.25 کروڑ روپے کی بھاری قیمت کو درست ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے چھ میچوں میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 191 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس، تلک ورما اور سوریہ کمار یادو نے کچھ اچھی اننگز کھیلی ہے لیکن انہیں مڈل آرڈر میں ذمہ داری لینے کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے بھی اب تک مایوس کیا ہے جن کی میچ ونر کی شبیہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ وہ اب تک ہر میچ میں ناکام رہے ہیں اور صرف 82 رنز بنا سکے ہیں۔ ممبئی کے پاس کاغذ پر اچھی بیٹنگ ہے جو چنئی کے نسبتاً کم تجربہ کار حملے پر حاوی ہوسکتی ہے۔

ممبئی انڈینز کے لیے بلے بازی سے زیادہ گیند بازی تشویش کا باعث ہے۔ جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر ان کے دیگر سبھی گیند بازوں نے اب تک خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹائمل ملز، جے دیو انادکٹ، باسل تھمپی یا اہم اسپنر مروگن اشون کو اب اپنا بہترین پرفارمنس دینا ہوگا۔ ٹائمل ملز نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف اپنے آخری میچ میں تین اووروں میں 54 رنز دیے جبکہ انادکٹ اور اشون نے بالترتیب 32 اور 33 رنز دیے۔ ممبئی نے فیبین ایلن کو آزمایا لیکن انہوں نے بھی چار اوورز میں 46 رنز پر لُٹائے تھے۔

دوسری جانب چنئی سُپر کنگز کے نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڑ کی فارم میں واپسی چنئی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آخری میچ میں 48 گیندوں میں 73 رنز بنائے تھے۔ رابن اتھپا اور شیوم دوبے نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی جارحانہ بلے بازی کی عمدہ مثال پیش کی لیکن وہ گجرات کے خلاف نہیں چل سکے۔ دوبے کو امباتی رائیڈو اور معین علی کے ساتھ مڈل آرڈر میں مزید ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔ کپتان رویندر جڈیجہ اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی فنشر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جڈیجہ بالنگ میں واقعی خطرناک نظر نہیں آ رہے ہیں اور اگر ان کی ٹیم کو ممبئی کے بلے بازوں کو روکنا ہے تو انہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈوین براوو اور اسپنر مہیش تیکشنا کو چھوڑ کر چنئی کے گیند بازوں نے اچھا مظاہرہ نہیں کیا۔ مکیش چودھری رنز لُٹا رہے ہیں جبکہ کرس جارڈن نے بھی گجرات کے خلاف 58 رنز دیے تھے۔ دیپک چہر کے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونے اور ایڈم ملنے کے ابھی پوری طرح فٹ نہ ہونے کی وجہ سے چنئی کی ذمہ داری انہی گیند بازوں پر ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2022, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.