ETV Bharat / sports

RCB vs SRH حیدرآباد نے بنگلور کو 187 رنز کا ہدف دیا، کلاسین کی دھماکہ خیز سنچری

author img

By

Published : May 18, 2023, 10:03 PM IST

پوائنٹس ٹیبل میں سن رائزرز حیدرآباد آخری نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

حیدرآباد نے بنگلور کو 187 رنز کا ہدف دیا
حیدرآباد نے بنگلور کو 187 رنز کا ہدف دیا

حیدرآباد: سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کے سامنے 187 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہنری کلاسن نے شاندار سنچری کھیلی۔ ہنری کلاسن نے 51 گیندوں پر 104 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ہیری بروک نے 19 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ تاہم اس کے علاوہ سن رائزرس حیدرآباد کے باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 11 جبکہ راہول ترپاٹھی نے 15 رنز بنائے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے 20 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے باؤلرز کی بات کریں تو مائیکل بریسویل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شہباز احمد کے علاوہ ہرشل پٹیل اور محمد سراج کو 1-1 کامیابی ملی۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل میں سن رائزرز حیدرآباد آخری نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ اس ٹیم نے اب تک 12 میچز کھیلے ہیں جن میں صرف 4 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ اسے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس طرح سن رائزرس حیدرآباد 8 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔

تاہم فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے اب تک 12 میچز کھیلے ہیں، جس میں اس نے 6 میچ جیتے ہیں، جب کہ اسے 6 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس طرح رائل چیلنجرز بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ تاہم رائل چیلنجرز بنگلور کو اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.