ETV Bharat / sports

Harbhajan Singh ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم پانڈیا کی کپتانی میں بنائی جائے: ہربھجن سنگھ

author img

By

Published : May 24, 2023, 8:14 PM IST

ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے امریکہ اور کیریبین خطے میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 سے پہلے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک نوجوان ہندوستانی ٹیم بنانے پر زور دیا ہے۔

نئی- 20 کی ٹیم پانڈیا کی کپتانی میں بنائی جائے: ہربھجن سنگھ
نئی- 20 کی ٹیم پانڈیا کی کپتانی میں بنائی جائے: ہربھجن سنگھ

نئی دہلی:سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہاکہ اگر ہم موجودہ فارم کو دیکھیں اور نوجوانوں کی سمت جانا چاہتے ہیں تو یشسوی بہترین متبادل ہیں ( سلامی بلے بازی کے لیے)، جب ہم گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہارے تھے، تو نوجوانوں کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنانے پر کافی باتیں ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ کس کھلاڑی کو ڈراپ کیا جانا چاہئے، لیکن میرا ماننا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ اور شوبمن گل جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک نئی ٹیم بنائی جانی چاہئے۔ یشسوی اور گل کو کھلنا چاہئے۔ جیسے رتوراج گائیکواڑ، رنکو سنگھ، تلک ورما اور نتیش رانا جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم میں زیادہ صلاحیت اور مضبوط ہوگی۔

ہربھجن نے اس سال آئی پی ایل میں رنکو، تلک اور جیسوال جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے جیسوال کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال آئی پی ایل کے سب سے متاثر کن کھلاڑی ہیں اور وہ آنے والے وقت میں ہندوستان کے لئے ضرور کھیلیں گے۔ ہندوستانی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق ایک سوال پر ہربھجن نے کہا کہ اگر ہم بلے بازوں کی بات کریں تو گل میں کافی صلاحیت ہے، ان کے علاوہ جیسوال میں بھی ہندوستان کا مستقبل بننے کی کافی صلاحیت ہے۔ وہ اس سال کے سب سے متاثر کن کھلاڑی رہے ہیں اور وہ آنے والے برسوں میں یقینی طور پر ہندوستان کے لیے کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 Eliminator Match ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان ایلیمینیٹر مقابلہ آج، ہارنے والی ٹیم ہوگی ٹورنامنٹ سے باہر

ہربھجن نے کہاکہ شبمن گل بھی وہاں ہوں گے اور وہ ممکنہ طور پر ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ تلک ورما اور رنکو سنگھ بھی مستقبل کی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ان سب میں حیرت انگیز صلاحیت ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.