ETV Bharat / sports

Gujarat Titans گجرات میں کینسر کے مریضوں کے لیے ہلکے جامنی رنگ کی جرسی پہنی جائے گی

author img

By

Published : May 10, 2023, 8:26 PM IST

گجرات میں کینسر کے مریضوں کے لیے ہلکے جامنی رنگ کی جرسی پہنی جائے گی
گجرات میں کینسر کے مریضوں کے لیے ہلکے جامنی رنگ کی جرسی پہنی جائے گی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 15 مئی کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سیزن کے اپنے آخری ہوم میچ میں ہلکے جامنی رنگ کی جرسی پہنیں گی۔

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز فرنچائز نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہلکا جامنی رنگ ہر قسم کے کینسر کی علامت ہے ہمیں ہر اس زندگی کی یاد دلاتا ہے جو کینسر سے لڑ رہی ہے۔ اس رنگ کو پہن کر ہاردک پانڈیا کی ٹیم کینسر کی جلد تشخیص اور اس سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتی ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) کرنل ارویندر سنگھ نے کہاکہ "کینسر دنیا بھر میں لاکھوں اموات کا سبب بنتا ہے اور مریضوں اور ان کے خاندانوں پر اس کا تباہ کن اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کینسر کے بارے میں بیداری بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔ یہ نہ صرف لوگوں کو جلد تشخیص کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش ہے بلکہ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ہماری ٹیم ایک مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور کینسر کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ "

کینسر عالمی سطح پر موت کی دوسری سب سے عام وجہ ہے، جس سے 2020 میں تقریباً 99 لاکھ اموات ہوئیں۔ پچھلی دہائی میں دنیا بھر میں کینسر کے واقعات میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کینسر سے ہونے والی اموات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2022 میں ہندوستان میں کینسر کے نئے کیسوں کی تخمینہ تعداد 14.16 لاکھ سے زیادہ تھی۔ سال 2020 کے مقابلے میں 2025 تک کینسر کے واقعات میں 12.8 فیصد اضافے کا تخمینہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Saha on national Team ردھیمان ساہا کو بھارتی ٹیم میں واپسی کی فکر نہیں

گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہاکہ "کینسر ایک ایسی جنگ ہے جس سے ملک اور دنیا میں بہت سے لوگ لڑ رہے ہیں۔ ایک ٹیم کے طور پر ہم اس مہلک بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کرنے کا ہمارا طریقہ ہے۔"

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.