ETV Bharat / sports

Cricketer From Jammu Selected in IPL ویورنت شرما آئی پی ایل 2023 کیلئے منتخب

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 9:08 PM IST

another-cricketer-from-jammu-kashmir-Vivrant Sharma selected-for-ipl-2023
ویورنت شرما آئی پی ایل 2023 کیلئے منتخب

ویورنت شرما نے 21 فروری 2021 کو وجے ہزارے ٹرافی میں جموں اور کشمیر کے لیے لسٹ-اے (50 اوورز) میں ڈیبیو کیا۔ جبکہ نومبر 2021 میں انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔ ویورنت بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور بائیں ہاتھ سے اسپن گیند بھی کرتے ہیں۔Viverant Sharma Selected for IPL 2023

جموں: آئی پی ایل 2023 کے لیے کھلاڑیوں کی منی نیلامی آج کوچی میں ہوئی۔ اس نیلامی میں 405 کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہونا تھا ۔ اس نیلامی میں سب کی نظریں بین اسٹوکس، سیم کرن اور کیمرون گرین پر رہی۔IPl 2023 Mini Action

آج کی نیلامی میں انگلینڈ کے کھلاڑی سیم کرن نے تاریخ رقم کردی۔ کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ میں خریدا ہے۔ سیم کرن آئی پی ایل میں سب سے مہنگے بکنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہیں آج کی نیلامی میں کچھ ایسے کھلاڑی کو خریدا گیا ، جنہیں کم لوگ جانتے ہیں، ان ہی میں جموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر ویونت شرما بھی شامل ہیں۔Ipl 2022 Expensive Player

another-cricketer-from-jammu-kashmir-selected-for-ipl-2023
ویورنت شرما آئی پی ایل 2023 کیلئے منتخب

ویورنت شرما کا بیس پراس صرف 20 لاکھ روپے تھا اور جب کھلاڑی کی نیلامی شروع ہوئی تو ایسا لگ رہا تھا کہ بولی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ لیکن کھلاڑی کی پہلی بولی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لگائی اور اس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد بھی میدان میں اترے اور بل آخر سن رائزرس حیدرآباد نے ویورنت کو 2 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔Viverant Sharma Selected for Sunrisers Hyderabad

ویورنت شرما 30 اکتوبر 1999 کو جموں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 21 فروری 2021 کو وجے ہزارے ٹرافی میں جموں اور کشمیر کے لیے لسٹ-اے (50 اوورز) میں ڈیبیو کیا۔ جبکہ نومبر 2021 میں انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔ویورنت بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور بائیں ہاتھ سے اسپن گیند بھی کرتے ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں انہو نے 14 میچوں میں 519 رنز بنا لیے ہیں جس میں 154 ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 9 میچوں میں 191 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔Vivrant Sharma Debut In Ipl

ویورنت شرما آئی پی ایل کھیلنے والے جموں و کشمیر کے پانچویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ ان سے پہلے آئی پی ایل میں عبدالصمد، عمران ملک، راسخ سلام اور پرویز رسول شامل ہیں۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر کے تمام کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل میں انٹری کی انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم سے ہی آئی پی ایل کھیلا ہیں۔Jk Players In IPL

مزید پڑھیں: IPL Auction 2023 Live سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بنے

واضح رہے کہ آج کی نیلامی میں شامل 405 کھلاڑیوں میں سے 273 بھارتی جبکہ 131 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ ان 132 کھلاڑیوں میں سے 4 کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔ مجموعی طور پر 119 کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ جب کہ ان کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 282 ہے۔ اس نیلامی میں 87 سلاٹس دستیاب ہیں یعنی زیادہ کھلاڑی نہیں خریدے جائیں گے۔ 87 کھلاڑیوں میں سے زیادہ سے زیادہ 30 کھلاڑی ہی غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.