ETV Bharat / sports

IPL Match Preview: لکھنؤ اور راجستھان کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 1:06 PM IST

Updated : Apr 10, 2022, 1:12 PM IST

Lucknow Super Giants vs Rajasthan Royals
Lucknow Super Giants vs Rajasthan Royals

آئی پی ایل میں آج دو بُلند حوصلہ ٹیمیں لکھنؤ سُپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کے درمیان دلچسپ میچ متوقع ہے۔ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ Lucknow Super Giants vs Rajasthan Royals

انڈین پریمیئر لیگ میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھانے والی لکھنؤ سُپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کے درمیان ایک دلچسپ میچ متوقع ہے۔ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والی لکھنؤ سُپر جائنٹس ٹیم نے سیزن کی اچھی شروعات کی ہے اور اپنے پہلے چار میچوں میں سے تین جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ لوکیش راہل کی قیادت والی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں ڈیبیو کرنے والی ایک اور ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد ٹیم نے دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلز کی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے۔ کے ایل راہل نے اپنی بلے بازی اور کپتانی سے متاثر کیا ہے جب کہ ایون لوئس، دیپک ہُڈا اور آیوش بدونی نے بلے کے ساتھ اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کو توازن اور استحکام بخشا ہے۔

جہاں تک گیند بازی کا تعلق ہے تو تیز گیند باز اویش خان اور لیگ اسپنر روی بشنوئی نے ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بہترین کھلاڑیوں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹائٹنز کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کے شامل ہونے سے لکھنؤ کی ٹیم کی بیٹنگ اور گیند بازی دونوں مضبوط ہوئی ہیں۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے بھی دہلی کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح کے دوران 52 گیندوں میں 80 رنز بنائے تھے۔ بدونی اور کرونال پانڈیا نے بھی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ IPL Match Preview

دہلی کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے خلاف سستی باؤلنگ نے کرشنپا گوتم کے حوصلے کو بڑھایا ہوگا اور آف اسپنر بھی رائلز کے خلاف اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بے چین ہوں گے۔ راہل اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور وہ اتوار کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، لکھنؤ کا راستہ اتنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ چوتھے نمبر پر موجود راجستھان رائلز کی ٹیم موجودہ ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ تاہم ٹیم کو اپنے آخری میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ LSG vs RR Match

ٹیم نے بنگلور کے خلاف شکست سے قبل سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کو بالترتیب 61 اور 23 رنز سے شکست دی تھی۔ مختصر فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک جوز بٹلر شاندار فارم میں ہیں اور سنچری بنانے کے بعد انہوں نے آر سی بی کے خلاف 47 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ بٹلر کے علاوہ دیودت پڈیکل اور شمرون ہیٹمائر بھی تیز رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کپتان سنجو سیمسن کسی بھی باؤلنگ اٹیک کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

تیز گیند باز نودیپ سینی نے پچھلے کچھ میچوں میں رنز لُٹائے ہیں۔ بلے کے ساتھ شراکت میں ناکام رہنے والے ریان پراگ کو چھٹے نمبر پر برقرار رکھا جاتا ہے یا نہیں یہ بھی دیکھنا ہوگا۔ بٹلر، ہیٹمائر اور ٹرینٹ بولٹ کی شکل میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ، رائلز کے پاس جمی نیشام جیسے آل راؤنڈر کو موقع دینے کا اختیار ہے، جو پلیئنگ الیون کو مزید متوازن بنا سکتا ہے۔

راجستھان رائلز: سنجو سیمسن (کپتان)، جوز بٹلر، یشسوی جیسوال، شیمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، یُزویندر چہل، پرسِدھ کرشنا، ریان پراگ، ناتھن کولٹر نائل، دیودت پڈیکل، نودیپ سینی، کرون نائر، رسی وان ڈر ڈسین، انونے سنگھ، ڈیرل مچل، دھرو جوریل، شبھم گڑھوال، کلدیپ یادو، کلدیپ سین، اوبید میک کوئے، تیجس بروکا اور کے سی کریپا۔

لکھنؤ سُپر جائنٹس: لوکیش راہل(کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، منیش پانڈے، دیپک ہڈا، کرونال پانڈیا، ایون لیوس، مارکس اسٹوائنس، جیسن ہولڈر، اینڈریو ٹائی، کائل مائرز، اویش خان، دشمنتا چمیرا، روی بشنوئی، آیوش بدونی، منن ووہرا، کرشنپا گوتم، شہباز ندیم، انکت راجپوت، مینک یادو، محسن خان اور کرن شرما۔

Last Updated :Apr 10, 2022, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.