ETV Bharat / sports

IPL Governing Council Meeting: آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ آج، لکھنؤ، احمدآباد کو ملے گا لیٹر آف اپروول

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 8:04 AM IST

IPL Governing Council Meeting
IPL Governing Council Meeting

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے پیر کو کہا کہ 'دونوں ٹیموں (لکھنؤ اور احمدآباد) کو منظوری دے دی گئی ہے اور ہم منگل کو گورننگ کونسل کی میٹنگ کے بعد لیٹر آف اپروول ( ایل او آئی) جاری کریں گے۔ IPL Governing Council Meeting Today

آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں لکھنؤ اور احمد آباد کے مالک سنجیو گوئنکا کے آر پی ایس جی گروپ RPSG Group اور سی وی سی کیپٹل CVC Capital کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا سے ورچوئل منظوری مل گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کو باضابطہ منظوری منگل کو آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ کے بعد دی جائے گی۔ IPL 2022 New Team

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے پیر کو کرک بز سے کہا دونوں ٹیموں کو منظوری دے دی گئی ہے اور ہم منگل کو گورننگ کونسل کی میٹنگ کے بعد لیٹر آف اپروول ( ایل او آئی) جاری کریں گے۔ ٹیمیں تمام عملی مقاصد کے لیے کام کر رہی ہیں۔' IPL chairman Brijesh Patel on IPL 2022

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں ایک سٹے باز فرم کے ساتھ وابستگی کے لیے سی وی سی کا معاملہ کافی عرصے سے جانچ کے دائرے میں ہے، حالانکہ اس معاملے کو کافی عرصے سے اصولوں کی بنیاد پر سلجھا لیا گیا ہے، لیکن کچھ نکات پر فریقین دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے لیے منگل کو گورننگ کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

تاہم کرک بز کے مطابق اس کے برعکس رپورٹیں بھی آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ 'دونوں فرنچائزی کو نیلامی سے باہر کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لئے بی سی سی آئی سے باقاعدہ منظوری نہیں ملی ہے۔ دونوں ٹیموں کو کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لیے کم از کم دو ہفتے کا وقت دیے جانے کی امید ہے۔

آئی پی ایل کے چیئرمین نے اس بارے میں کہا ہے کہ 'یہ معاملہ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم اجلاس میں ٹیموں کو دیے جانے والے وقت کا فیصلہ کریں گے۔ خیال کیا جاتاہے کہ بی سی سی آئی کو 12 اور 13 فروری کو ہونے والی میگا نیلامی کے بارے میں پورا بھروسہ ہے، لیکن اس نے سی وی سی کا مسئلہ حل ہونے تک اسے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا آپشن رکھا ہے۔ گورننگ کونسل کے اجلاس کے بعد تاریخوں کے باضابطہ طور پر منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.