ETV Bharat / sports

IPL 2022: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 7:14 PM IST

آئی پی ایل کا 27واں میچ دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Indian Premier League

Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore
Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore

دہلی کیپیٹلز بمقابلہ رائل چیلینجرز بنگلور: ہرشل کی واپسی کے بعد دہلی کے خلاف رائل چیلینجرز بنگلور جیت کی مہم کو پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز سے ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) آج دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں ہرشل پٹیل کی واپسی کے ساتھ اپنی جیت کی مہم کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔ آر سی بی نے مسلسل تین جیت کے ساتھ اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا لیکن چنئی نے اسے پچھلے میچ میں 23 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم کو اُس میچ میں ہرشل کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ کپتان فاف ڈو پلیسس کے پاس شیوم دوبے اور رابن اتھپا کو روکنے کا آپشن نہیں تھا۔ Delhi Capitals vs Royal Challengers Bangalore

رائل چیلنجرز بنگلور (پلیئنگ الیون): فاف ڈو پلیسس(کپتان)، انوج راوت، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، شہباز احمد، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، سویاش پربھودیسائی، وانندو ہسارنگا، ہرشل پٹیل، جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج

دہلی کیپٹلز (پلیئنگ الیون): رشبھ پنت(کپتان، وکٹ کیپر)، پرتھوی شا، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، روومین پاویل، للت یادو، اکشر پٹیل، شاردُل ٹھاکُر، کلدیپ یادو، مستفیض الرحمان، خلیل احمد

ہرشل پٹیل اپنی ورسٹائل باؤلنگ اور ڈیتھ اوورز کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں، ہرشل آر سی بی کی ٹیم کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں اور ڈو پلیسس نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم نے ان کی کمی محسوس کی۔ واضح رہے کہ ہرشل اپنی بہن کی موت کی وجہ سے بائیو ببل سے باہر ہو گئے تھے۔ ڈو پلیسس نے چنئی کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ ہرشل کی کیا اہمیت ہے اور وہ کیا کر سکتا ہے۔ آج ہم نے اس کی کمی محسوس کی۔ ہمارے پاس اپنی بولنگ میں جس ورائٹی کی ضرورت ہے اس کی کمی تھی۔ امید ہے کہ وہ(ہرشل) جلد ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان نے آئی پی ایل 2021 میں 32 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی متنوع باؤلنگ سے ٹی 20 میں بہترین گیند بازوں میں سے ایک بن کر ابھرے۔

اس سال ہرشل نے چار میچوں میں 5.50 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے 6 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ڈو پلیسس نے جب بھی ضرورت پڑی انہیں استعمال کیا اور انہوں نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ دیگر گیند بازوں میں محمد سراج اور آکاش دیپ نے رنز دیے ہیں جب کہ وانندو ہسارنگا بھی پچھلے میچ میں رنز کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔ بلے بازی میں ڈوپلیسس اور نوجوان انوج راوت نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ہے جب کہ دنیش کارتک اپنا فنشر کا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ شہباز احمد اور سویاش پربھودیسائی نے بھی اچھی بلے بازی کی ہے۔ تاہم سابق کپتان وراٹ کوہلی کی کارکردگی میں کوئی تسلسل نہیں ہے۔ دوسری جانب دہلی گزشتہ میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 44 رنز کی زبردست جیت درج کرنے کے بعد حوصلے بلند کرنے کے ساتھ اس میچ میں داخل ہوگی۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا لگاتار دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد اچھی فارم میں ہیں جب کہ آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی آخری میچ میں اچھی اننگز کھیلی تھی۔

ٹیم کے لیے البتہ نمبر تین کا مقام تشویشناک ہے۔ کیونکہ اب تک ان کا کوئی بھی بلے باز اس نمبر پر رن ​​نہیں بنا سکا ہے۔ کپتان رشبھ پنت کو بھی بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اسپنر کلدیپ یادو دہلی کے ٹاپ اسپنر کے طور پر ابھرے ہیں جب کہ تیز گیند باز خلیل احمد نے تین میچوں میں سات وکٹ حاصل کی ہیں۔ دہلی کے پاس اب بھی تیز گیند باز اینریک نورکیا کی شکل میں ایک اچھا آپشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کے پاس اکشر پٹیل، شاردُل ٹھاکُر اور للت یادو کی شکل میں اچھے آل راؤنڈر ہیں۔ تاہم دہلی کو روومین پاویل سے اچھی کارکردگی کی امید رہے گی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گزشتہ پانچ میں سے چار میچز دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں اس لیے ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.