ETV Bharat / sports

India vs New Zealand نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارتی خواتین انڈر19 ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 10:45 AM IST

بھارتی خواتین انڈر 19 ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلے گی جس کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شویتا سہراوت ٹیم کی قیادت کریں گی۔ Shweta Sehrawat captain Under19 women team

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی خواتین انڈر19 ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی خواتین انڈر19 ٹیم کا اعلان

ممبئی: شویتا سہراوت نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی انڈر 19 خواتین کی ٹی 20 سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یہ سیریز جنوری 2023 میں ہونے والے انڈر 19 خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی تیاری کے طور پر کام کرے گی۔ اپر آرڈر بلے باز سہراوت نے اس ماہ ختم ہونے والی انڈر 19 ٹی 20 چیلنجر ٹرافی میں ٹیم کی کپتانی کرچکی ہیں۔ وہ 111.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے چار اننگز میں 164 رن بنا کر ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی رہی تھیں۔ India vs New Zealand Under 19 Team

اس کے بعد سہراوت نے ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بھارت کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی چو طرفہ سیریز میں بھی 151.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 164 رن بنائے تھے۔ بلے باز سومیا تیواری کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹی 20 چیلنجر ٹرافی میں 79.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 107 رن بنائے۔ اس کے علاوہ شیکھا شالوٹ اور ترشا جی کو بھی ٹاپ چار بلے بازوں میں جگہ دی گئی ہے۔ رشیتا بسو اور نندنی کشیپ کو 15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بنایا گیا ہے۔ چیلنجر ٹرافی میں کم از کم 50 گیندوں کا سامنا کرنے والے بلے بازوں میں باسو (132.25) کا بہترین اسٹرائیک ریٹ تھا ۔

گیند بازی اٹیک میں سونم یادیو، ارچنا دیوی اور تیتا سادھو شامل ہیں۔ سونم چیلنجر ٹرافی میں 3.81 کی اکانومی سے چار میچوں میں سات وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیندباز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے والی ارچنا نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال کی خواتین ٹیم کی نمائندگی کرنے والی سادھو نے حالیہ خواتین کی ٹی 20 ٹرافی میں چار میچوں میں 4.07 کی اکانومی سے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے تمام میچ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ ہندستان کی سیریز سے پہلے، نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 22 اور 24 نومبر کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Pay Equity بی سی سی آئی کا خواتین اورمرد کرکٹرز کو مساوی تنخواہ دینے کا فیصلہ

بھارت کی 15 رکنی ٹیم: شویتا سہراوت (کپتان)، سومیا تیواری (نائب کپتان)، شیکھا شالوت، ترشا جی، سونیا مہدیہ، ہرلے گالا، ہرشیتا بسو (وکٹ کیپر)، نندنی کشیپ (وکٹ کیپر)، سونم یادیو، منت کشیپ، ارچنا دیوی، پارشوی چوپڑا، تیتا سادھو، فلک ناز، شبنم ایم ڈی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.