ETV Bharat / sports

Kuldeep Yadav on IPL آئی پی ایل نے مجھے خود اعتمادی دی

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 7:58 AM IST

آئی پی ایل نے مجھے خود اعتمادی دی
آئی پی ایل نے مجھے خود اعتمادی دی

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کلدیپ نے پریس کانفرنس میں کہا 'مجھے آئی پی ایل سے خود اعتمادی ملی ہے۔' ورلڈ کپ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کلدیپ نے کہا ’’میں ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں بننے سے مایوس نہیں ہوں۔ Kuldeep Yadav press conference

نئی دہلی: بھارت کے اسپن گیند باز کلدیپ یادو نے کہا کہ آئی پی ایل 2022 نے انہیں خود اعتمادی دی ہے اور ان کی باقاعدہ کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کلدیپ نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 18 رن کے عوض چار وکٹ لیے، جب کہ تین میچوں کی سیریز میں انہوں نے چھ وکٹ لیے۔ Kuldeep Yadav Player of the Series Against SA

کلدیپ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا “مجھے آئی پی ایل سے خود اعتمادی ملی ہے۔ اس کے بعد کچھ عرصے میں دوبارہ زخمی ہوگیا، لیکن میں نے دورہ ویسٹ انڈیز، دورہ زمبابوے اور انڈیا اے کے میچوں میں اچھی گیند بازی کی۔ اس نے مجھے خود اعتمادی سے بھر دیا‘‘۔ کلدیپ، جو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے سرکردہ بالر تھے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں پاسکے، حالانکہ انھوں نے بھارت کی ’دوسری ٹیم‘ کے ساتھ ملے مواقع کا بھرپور استعمال کیا ہے۔

ورلڈ کپ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کلدیپ نے کہا ’’میں ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں بننے سے مایوس نہیں ہوں۔ میں عمل پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں۔ میں ایک وقت میں ایک ہی میچ پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں اور بالر کے طور پر بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جو کھلاڑی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہیں وہ بہترین ہیں اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Ind vs SA: جنوبی افریقہ پھرکی میں پھنسی، بھارت نے سیریز 2-1 سے جیت لی

اگلے سال بھارت میں ہونے والے 50 اوورس کے ورلڈ کپ کے بارے میں، کلدیپ نے کہا ’’میں ابھی ورلڈ کپ 2023 پر توجہ نہیں دے رہا ہوں۔ یہ اب بہت دور ہے، اور میں کافی پریکٹیکل ہو گیا ہوں۔ میں نے ہندوستان کے لیے بہت سے میچ کھیلے ہیں جس کی وجہ سے مجھے ہر فارمیٹ میں بالنگ کرنے کا طریقہ سمجھ میں آگیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 سے پہلے ہمیں بہت سی سیریز کھیلنی ہیں۔ میرا اصل مقصد ان سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.