ETV Bharat / sports

IND vs NZ 1st T20 بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 7:30 AM IST

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج ویلینگنٹن کے اسکائی اسٹیڈیم میں دوپہر 12 بجے سے کھیلا جائے گا۔ India vs New Zealand 1st T20

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج

ویلنگٹن: وراٹ کوہلی، روہت شرما اور محمد شامی جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں، ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان اور پرجوش بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کو حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا اور دونوں ٹیمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر جیت کے ساتھ تیز رفتار کرکٹ میں نئے سفر کا آغاز کرنا چاہیں گی۔ تاہم پہلے ہی میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے موسم کا اہم کردار ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ویلنگٹن میں بارش کا قوی امکان ہے، ایسے میں میچ شروع ہونے کی صورت میں ٹاس کا کردار زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔ India vs New Zealand

نیوزی لینڈ کے دورے میں باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ اس کے ٹھیک بعد کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں کپتان کی ذمہ داری دہلی کے شکھر دھون کے ہاتھوں میں ہوگی۔ روہت اور وراٹ کے علاوہ کے ایل راہل، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، محمد شامی موجودہ دورے میں ٹیم میں موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کے ساتھ مستقبل کی ٹیم میں جگہ یقینی کرنے کا کافی موقع ملے گا۔

موجودہ سیریز ایشان کشن، شبمن گیل، سنجو سیمسن اور ہرشل پٹیل کو خود کو ثابت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گی جبکہ شبمن گل کو پلیئنگ الیون میں موقع ملنے کی صورت میں تیز اور مستحکم آغاز کرنا ہوگا۔ شبمن کے علاوہ ہندوستان کے پاس سنجو سیمسن، ایشان کشن اور رشبھ پنت کی شکل میں اوپننگ متبادل موجود ہیں۔ سنجو نے حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں اپنی فنکارانہ بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ہیرو بننے والے سوریہ کمار یادیو اگر اپنی موجودہ فارم کو برقرار رکھتے ہیں تو مڈل آرڈر میں بڑا کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب بولنگ میں بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ کے علاوہ جارح گیندباز عمران ملک اور محمد سراج کو نیوزی لینڈ کی پچوں پر میزبان بیٹنگ کو چیلنج کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ پانڈیا کے پاس زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر عمران کی شکل میں ایک بہتر متبادل ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس یوزویندر چہل جاری سیریز میں میدان میں اترنے کے لیے پر امید ہوں گے، حالانکہ ان کے لیے انہیں کل تک انتظار کرنا پڑے گا۔ واشنگٹن سندر بھی اس سیریز کے ساتھ ٹیم میں واپسی کریں گے اور انہیں بھی بلے اور گیند کے ساتھ اچھی کارکردگی کی امید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Ravi Shatri on Rahul Dravid راہل دراوڑ کے وقفہ لینے سے شاستری ناخوش

ٹیمیں درج ذیل ہیں:

ہندوستان : ہاردک پانڈیا (کپتان)، شبمن گل، ایشان کشن، دیپک ہڈا، سوریہ کمار یادو، شریس ایر، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، واشنگٹن سندر، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، محمدسراج، بھونیشور کمار، عمران ملک

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، ڈیرل مچل، ایڈم ملنے، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سوڑھی، ٹم ساؤتھی، بلیئر ٹکنر۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.