ETV Bharat / sports

ICC Test Rankings 2021: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت ایک بار پھر نمبر ون

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 8:01 AM IST

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ICC Test Rankings 2021 میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

ICC Test Rankings 2021
ICC Test Rankings 2021

وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ICC Test Ranking List India at number One پر پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز India Vs New Zealand Test Series میں 0۔1 سے فتح کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔

کانپور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بمشکل کیوی ٹیم نے ڈرا کرایا تھا۔ وہیں ممبئی ٹیسٹ میں پیر کو میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ 372 رنز کی بڑی شکست India Beat New Zealand by 372 Runs کا سامنا کرنا پڑا۔

ممبئی ٹیسٹ میں موجودہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم نیوزی لینڈ کی کارکردگی خراب رہی۔ ٹیم پہلی اننگز میں 62 اور دوسری اننگز میں 167 رنز ہی بنا سکی۔ گھریلو میدان پر ٹیسٹ میچوں کی تاریخ میں رنز کے لحاظ سے بھارت کی یہ سب سے بڑی جیت India Biggest win in test match ہے۔

ممبئی ٹیسٹ میں بھارت کی بڑی جیت کے بعد اس کا ریٹنگ پوائنٹ 124 ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3 ہزار 465 نمبر ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 3 ہزار 021 پوائنٹس اور 121 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان پانچویں نمبر پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs New Zealand 2nd Test: نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت نے سیریز جیتی

اس کے بعد جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش رینکنگ میں نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.