ETV Bharat / sports

IND vs AUS 2nd Test دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو 62 رنز کا سبقت حاصل

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت ٹیم کی پہلی اننگز 262 رنز پر سمٹ گئی، جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے ایک ووکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنالیے ہیں۔ IND vs AUS 2nd Test

india vs australia 2nd test
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو 62 رنز کا سبقت حاصل
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 5:22 PM IST

نئی دہلی: بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا۔ بتادیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا دن ہے۔ پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کی پوری ٹیم 263 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بھارتی ٹیم کے لیے کافی اچھا رہا، پہلے ہی دن بھارت نے آسٹریلیا کو 263 رنز پر آوٹ کردیا اور بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔ تاہم دوسرا دن اس کے برعکس رہا۔ دوسرے دن کھیل کے شروعات میں ہی بھارتی ٹیم کو یک بعد دیگر دھچکے لگے اور بلآخر 262 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کی مجموعی برتری 62 رنز ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز بنائے، جب کہ مارنس لبوشن 16 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 262 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اکشر پٹیل کے 74 رنز اور آر اشون کے 37 رنز نے آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی واپسی کی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر مہمان ٹیم کو صرف 1 رن کی برتری حاصل ہے۔ اکشر پٹیل اور آر اشون کی جوڑی نے بے مثال شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا کو مشکل سے نکالا۔ دونوں نے مل کر 8ویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت مکمل کی اور ٹیم کو 250 رنز تک لے گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.