ETV Bharat / sports

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 26, 2023, 5:34 PM IST

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے ملک کے لیے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ ونڈے میں عماد کے نام 986 رنز اور 46 وکٹ ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 486 رنز اور 65 وکٹ ہیں۔ Imad Wasim retirement

Imad Wasim retired from international cricket
عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

کراچی: پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے فوری اثرات سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ عماد نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا میں حالیہ دنوں میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بارے میں کافی غور و خوض کرتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے اب بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کئی برسوں تک ان کی حمایت کرنے کے لیے پی سی بی کا شکریہ۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا واقعی اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں میری 121 میچ میں موجودگی ایک خواب کے پورا ہونے جیسا تھا۔ نئے کوچوں اور قیادت کی آمد کے ساتھ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ ایک پرجوش وقت ہے۔ میں ہر کسی کی شمولیت کا منتظر ہوں اور ٹیم کی بہترین کارکردگی کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مداحوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیشہ اتنے جنون کے ساتھ میری حمایت کی۔ آخر میں میرے کنبہ اور دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اب میں بین الاقوامی مرحلے سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ مرکوز کرنے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر عماد نے پاکستان کے لیے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچ بطور لوئر آرڈر بلے باز کھیلے۔ انہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ اس سال اپریل میں راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.