ETV Bharat / sports

ICC Women's WC: ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا سفر ختم، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ملی شکست

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 3:14 PM IST

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو ملی شکست
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو ملی شکست

نیوزی لینڈ میں کھیلے جا رہے خواتین ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ افریقی ٹیم نے یہ میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ India out of contention in World Cup

کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا بھارت جنوبی افریقہ کے مابین میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 274 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 71 رنز، کپتان متالی راج نے 68 رنز اور شیفالی ورما نے 53 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ افریقی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم ہے۔ South Africa Beat India in World Cup

اس دلچسپ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس ہائی وولٹیج میچ میں متالی راج اینڈ کمپنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ان کی مہم ختم کردی۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے شروع سے ہی میچ میں اپنی گرفت مضبوط رکھی تھی۔

آخری اوورز میں میچ دلچسپ موڑ پر چلا گیا اور ٹیم انڈیا کو خراب فیلڈنگ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ حالانکہ آخری اوور میں بھارتی ٹیم جیت کی دہلیز پر چلی گئی تھی لیکن ایک نو بال نے بھارت کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔ میچ کا آخری اوور ہائی وولٹیج تھا۔ اس اوور نے سب کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دی تھی۔ کبھی اس ایک اوور میں بھارت کی فتح نظر آئی تو کبھی جنوبی افریقہ کی لیکن آخری اوور کی 5ویں گیند پر دیپتی شرما نے نو بال پھینک دی جس نے میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے میچ کی آخری گیند پر ایک رن بنا کر 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ اس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کو ملا اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.