ETV Bharat / sports

Rashid Khan Helps Gujarat Titans Seal Victory: ملر اور راشد کی آتشی اننگز سے گجرات نے چنئی کو تین وکٹس سے دی شکست

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 7:11 AM IST

Rashid Khan Helps Gujarat Titans Seal Victory: ملر اور راشد کی آتشی اننگز سے گجرات نے چنئی کو تین وکٹس سے دی شکست
Rashid Khan Helps Gujarat Titans Seal Victory: ملر اور راشد کی آتشی اننگز سے گجرات نے چنئی کو تین وکٹس سے دی شکست

ڈیوڈ ملر کے ناٹ آؤٹ 94 اور لیگ اسپنر راشد خان کی 40 رن کی آتشی اننگز کی بدولت گجرات سپر جائنٹس نے اتوار کو چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل کے ایک میچ IPL 29th Match میں محض ایک گیند باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پانچویں حاصل کی اور فہرست میں ٹاپ مقام پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ Rashid Khan Helps Gujarat Titans Seal Victory

پونے، مہاراشٹر: ملر اور راشد کی آتشی اننگز کی مدد سے گجرات نے چنئی کو شکست دے دی۔ قبل ازیں چنئی نے ریتوراج گائیکواڈ کے 73 اور امباتی رائیڈو کے 46، شیوم دوبے کے 19 اور کپتان رویندرا جڈیجی کے ناٹ آؤٹ 22 رن کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا مشکل اسکور بنایا، تاہم ملر اور راشد خان کی آتشی اننگز سے گجرات نے 19.5 اوورز میں سات وکٹوں پر کو 170 رن بناکر دلچسپ جیت اپنے نام کی۔ چنئی کو چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ IPL 29th Match. ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور اس نے 16 رن پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ڈیوڈ ملر ایک سرے پر موجود رہے جبکہ دوسرے سرے پر وکٹ گرتے رہے۔ گجرات کا پانچویں وکٹ 87 کے اسکور پر گرا لیکن ملر نے راشد خان کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 70 رن کی اہم شراکت داری کی۔ 18ویں اوور میں راشد نے کرس جارڈن کی گیندوں پر چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے۔

کرس جارڈن آخری اوور کر رہے تھے۔ ملر نے چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر کیچ ہو گئے لیکن کمر سے اونچی یہ گیند نو بال نکلی۔ ملر نے اگلی گیند پر چوکا لگایا۔ ملر نے پانچویں گیند پر دو رن لے کر گجرات کو فاتح بنایا۔ ملر نے 51 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 94 رن میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راشد نے 21 گیندوں پر 40 رن میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔

گجرات کے تمام بلے باز گھٹنے ٹیک رہے تھے لیکن ملر کھڑے رہے، حملے کرتے رہے اور بعد میں راشد کے کیمیو نے بھی مدد کی، آخر کار دلچسپ مرحلے تک پہنچے اس میچ کو ملر جتانے میں کامیاب رہے۔ طویل عرصے کے بعد ملر نے ایسی اننگز کھیلی ہے۔ اس سے پہلے اپنے میدان پر رتوراج گائیکواڑ کے 73 رن اور امباتی رائیڈو کے 46، شیوم دوبے کے 19 اور کپتان رویندر جڈیجہ کے ناٹ آؤٹ 22 کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 169 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا

یہ بھی پڑھیں:

رتوراج نے اپنی گزشتہ سال کی فارم دکھاتے ہوئے 48 گیندوں پر 73 رن میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ چنئی نے پاور پلے میں اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ رابن اتھپا تین اور معین علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن گائیکواڑ اور رائیڈو نے تیسرے وکٹ کے لیے 92 رن کی مضبوط شراکت قائم کی۔ رائیڈو نے 31 گیندوں پر 46 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شیوم دوبے نے دو چوکوں کی مدد سے 19 اور کپتان رویندر جڈیجہ نے آخری اوور میں لوکی فرگوسن کی گیند پر دو چھکوں سمیت ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.